کبھی پھینکتے ہو کبھی اٹھاتے ہو کی امریکی پالیسی جاری۔شمالی کوریا سے متعلق ٹرمپ کا نیا یو ٹرن

کبھی پھینکتے ہو کبھی اٹھاتے ہو کی امریکی پالیسی جاری۔شمالی کوریا سے متعلق ٹرمپ کا نیا یو ٹرن

کبھی پھینکتے ہو کبھی اٹھاتے ہو کی امریکی پالیسی جاری۔شمالی کوریا سے متعلق ... 26 مئی 2018 (10:18) 10:18 AM, May 26, 2018

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ سربراہ ملاقات سے متعلق شمالی کوریا کے ساتھ ہماری بہت تعمیری بات چیت ہو رہی ہے۔

اگر ایسا ہوا تو امکان ہے کہ یہ ملاقات سابقہ پروگرام کے مطابق سنگا پور میں ہی ہو گی اور اسی تاریخ یعنی 12 جون کو ہی ہو گی۔ اور اگر ضروری ہوا تو یہ تاریخ آگے بھی جا سکتی ہے۔

اس سے قبل امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا تھا کہ شمالی کوریا نے دو طرفہ مشاورت کے اس سلسلے میں شرکت روک دی ہے جو صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور کم یانگ ان کے درمیان سر براہی ملاقات کے لیے ضروری ہوتی۔

دوسری جانب شمالی کوریا نے امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے کم جونگ ان کے ساتھ ملاقات منسوخ کیے جانے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ امریکہ کے ساتھ کسی بھی وقت بات چیت کے لیے تیار ہے۔

متعلقہ خبریں