امریکی محققین کا ایران کے ایٹمی پلانٹز کے حوالے سے بڑا دعوی۔

امریکی محققین کا ایران کے ایٹمی پلانٹز کے حوالے سے بڑا دعوی۔

امریکی محققین کا ایران کے ایٹمی پلانٹز کے حوالے سے بڑا دعوی۔ 26 مئی 2018 (10:06) 10:06 AM, May 26, 2018

امریکی اخبار "نیویارک ٹائمز" کے مطابق کیلیفورنیا ریاست میں ہتھیاروں کے محققین کی ایک ٹیم نے بیلسٹک میزائل کی ترقی سے متعلق ایرانی پروگرام کے حوالے سے نئی تفصیلات کا پتہ چلایا ہے۔

اخبار کا کہنا ہے کہ مذکورہ محققین کو ملنے والے شواہد کے مطابق ایرانی پاسداران انقلاب شمالی ایران کے علاقے شاہرود کے ایک صحراء میں بیلسٹک میزائلوں کی ترقی اور ان کے تجربات کے اس خفیہ پروگرام کی دیکھ بھال کر رہی ہے۔

اخبار کے مطابق محققین نے کئی ہفتوں تک مصنوعی سیاروں کے ذریعے اس تنصیب کی تصاویر لیں۔ یہاں انہوں نے ملاحظہ کیا کہ رات کے اندھیروں میں جدید میزائلوں کے انجن اور ان کے ایندھن پر کام کیے جانے کے حوالے سے توجہ مرکوز ہے۔

متعلقہ خبریں