یورپ میں اسلامو فوبیا کا ایک اور واقعہ ۔حجاب کرنا جرم بن گیا ۔مصری فن کاراؤں پر نسل پرستانہ حملہ

یورپ میں اسلامو فوبیا کا ایک اور واقعہ ۔حجاب کرنا جرم بن گیا ۔مصری فن کاراؤں پر نسل پرستانہ حملہ

یورپ میں اسلامو فوبیا کا ایک اور واقعہ ۔حجاب کرنا جرم بن گیا ۔مصری فن کاراؤں ... 26 مئی 2018 (09:18) 9:18 AM, May 26, 2018

یورپ میں اسلامو فوبیا کا ایک اور واقعہ پیش آیا ہے۔یورپی ملک آسٹریا میں رمضان کے دوران دکھائے جانے والے ایک ڈارامہ سیریل کی شوٹنگ کے دوران دو مصری فن کاراؤں پر نسل پرستانہ حملہ کیا گیا ہے ۔

عربی جریدے العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق ’فوق السحاب‘ [بادلوں سے پرے] نامی ڈرامہ سیریل میں شامل مصری اداکاراؤں منیٰ عبدالغنی اور اس کی ساتھی اداکارہ ھبہ عبدالغنی کو حجاب اوڑھنے کی پاداش میں نسل پرستانہ حملے کا سامناکرنا پڑا۔

دونوں فن کاراؤں کا کہنا ہے کہ کچھ نا معلوم افراد شوٹنگ کے مقام پر آئے۔ انہوں نے حملہ کر دیا۔ انہیں زدو کوب کیا اور ان کے سامان کی توڑپھوڑ کی۔

متاثرہ فن کاراؤں کے مطابق آسٹریا میں ان کی ملاقات بہت سے لوگوں سے ہوئی مگراس طرح کا نا خوش گوار واقعہ ایک ہی بار پیش آیا۔ لوگ ان سے ملتے اور واپس چلے جاتے۔

متعلقہ خبریں