آپ بریلوی، دیوبندی، وہابی جو بھی ہیں رہیں۔ میں نے ٹھیکہ نہیں لے رکھا آپکو جنت میں پہنچا نے کا۔۔۔۔۔۔اکہ غریب بیوہ عورتوں کو پنشن مسجد سے جائےایک عالم کا انتہائی مفید مشورہ

آپ بریلوی، دیوبندی، وہابی جو بھی ہیں رہیں۔ میں نے ٹھیکہ نہیں لے رکھا آپکو جنت میں پہنچا نے کا۔۔۔۔۔۔اکہ غریب بیوہ عورتوں کو پنشن مسجد سے جائےایک عالم کا انتہائی مفید مشورہ

آپ بریلوی، دیوبندی، وہابی جو بھی ہیں رہیں۔ میں نے ٹھیکہ نہیں لے رکھا آپکو جنت ... 26 مئی 2018 (06:59) 6:59 AM, May 26, 2018

مسجد کو نماز ، قرآن پاک کے علاوہ کیسے مسلمانوں کیلئے استعمال کریں؟ ایک مولانا صاحب نے زبردست مشورہ دیتے ھوئے کہا کہ

"آپ کا اپنا ایجنڈا ہونا چاہئے، آپ بریلوی، دیوبندی، وہابی جو بھی ہیں رہیں۔ میں نے ٹھیکہ نہیں لے رکھا آپکو جنت میں پہنچا نے کا۔ ایک کام کیجئے اگر آپ کرسکتے ہیں تو، آپکی جو بھی مسجد ہے اس مسجد کے دائیں چالیس گھر، بائیں چالیس گھر، آگے چالیس گھر، پیچھے چالیس گھر اور یہ حساب رکھئے ان گھروں میں غریب، بیوہ، یتیم ، بیمار کتنے ہیں اور ایک مسجد کی کمیٹی آس پاس کے 160 گھر (40+40+40+40) کی خبر رکھیں۔ جمعے میں ایک ڈبہ چندے کا چلتا ہے۔ ایک ڈبہ اور چلادیجئے رفاع عام کیلئے تاکہ غریب بیوہ عورتوں کو پنشن مسجد سے جائے۔ اگر پڑھنے والے غریب بچے ہیں تو انہیں سکالرشپ مسجد سے جائے۔ یہ کام کیجئے۔ مدینے کی مسجد پوری دنیا کا پارلیمنٹ تھا تو ہماری محلے کی مسجد ہمارے محلے کا پارلیمنٹ ہوگا"-یاد رہے کہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے

متعلقہ خبریں