گاڑیاں خریدنے کے شوقین لوگوں کے لیے گاڑیوں کے نئے ماڈل آگئے -کے سیریز سوزوکی بالینو 2018 متعارف کروا دی گئی

گاڑیاں خریدنے کے شوقین لوگوں کے لیے گاڑیوں کے نئے ماڈل آگئے -کے سیریز سوزوکی بالینو 2018 متعارف کروا دی گئی

گاڑیاں خریدنے کے شوقین لوگوں کے لیے گاڑیوں کے نئے ماڈل آگئے -کے سیریز ... 26 مئی 2018 (06:11) 6:11 AM, May 26, 2018

گاڑیاں خریدنے کے شوقین لوگوں کے لیے نئی گاڑیاں آگئی ہیں - کے سیریز سوزوکی بالینو 2018 کوریا میں متعارف کروا دی گئی ہے - کے سیریز سوزوکی بالینو 2018 کوباہر سے ایک سپورٹس کار سے مماثلت دی گئی ہے۔ گاڑی کے فرنٹ پر فل ایل ای ڈی ہیڈلائٹس، فوگ لائٹس، ڈی آر ایلزاور نسان مِکرا گاڑی سے ملتی جلتی گرل نصب کی گئی ہے جبکہ بالینو کے اندر تمام کنٹرولز کو بہترین طریقے سے ترتیب دیا گیا ہے۔ گاڑی کے ڈیش بورڈ کے درمیان ایک چار اعشاریہ دو انچ کی ایل سی ڈی ہیلپر ڈسپلے نصب ہے جبکہ ٹلٹ ٹیلی سکوپک اسٹیرنگ وہیل اور اس گاڑی کی سیٹیں بھی بہت آرام دہ ہیں - 1200 سی سی سوزوکی بالینو پاکستان میں اکتوبر 2018 میں متعارف کروائی جائیں گی -۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں آٹومیٹک ماڈل کی قیمت لگ بھک سولہ ہزار ڈالر بتائی جارہی ہے اورمینیول ماڈل پندرہ ہزار چار سو نوے ڈالر تک میسر ہو گا۔

متعلقہ خبریں