شاہین چھا گئے۔پہلی اننگز میں اچھی پرفارمنس

شاہین چھا گئے۔پہلی اننگز میں اچھی پرفارمنس

شاہین چھا گئے۔پہلی اننگز میں اچھی پرفارمنس 26 مئی 2018 (05:11) 5:11 AM, May 26, 2018

انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا -انگلینڈ کی پہلی اننگز میں 184 رنز کے جواب میں پاکستان کی پہلی اننگز میں چار کھلاڑیوں نے نصف سنچریاں اسکور کیں اور دوسرے دن کا کھیل ختم ہونے پر ٹیم کا اسکور 8 وکٹوں کے نقصان پر 350 تک پہنچادیا، گرین شرٹس کو انگلینڈ پر 166 رنز کی برتری حاصل ہوئی ہے۔ان فارم بیٹسمین بابر اعظم کے ریٹائرڈ ہرٹ ہونے کے بعد شاداب خان اور فہیم اشرف نے بہترین کارکردگی دکھائی ۔پاکستان کی جانب سے اظہر علی 50، اسد شفیق 59 اور شاداب خان 52 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ بابر اعظم 68 رنز پر کھیل رہے تھے جب گیند ان کے بازو پر لگی جس کی وجہ سے انہیں کھیل چھوڑنا پڑا ۔دوسرے روز کھیل ختم ہوا تو محمد عامر 19 اور محمد عباس بغیر کوئی رن بنائے کیریز پر موجود تھے۔پاکستان نے کھیل کے دوسرے روز اپنی پہلی نامکمل اننگز کا آغاز کیا تو حارث سہیل 21 اور اظہر علی 18 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے۔۔پاکستان کی دوسری وکٹ حارث سہیل کی صورت میں گری، وہ 39 رنز بنا کر وکٹوں کے پیچھے کیچ آؤٹ ہوئے۔ تیسرا نقصان 119 رنز کے مجموعے پر ہوا جب اظہر علی 50 رنز بنانے کے بعد اینڈرسن کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہو گئے ۔

اسد شفیق 100 گیندوں پر 59 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد صرف 9 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔ بابر اعظم بھی 68 رنز بناکر ریٹائرڈ ہرٹ ہوگئے۔اسکے بعد فہیم اشرف 37 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔اوراس کے بعد شاداب خان 52 اور حسن علی بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوگئے۔ پاکستان کی جانب سے محمد عباس اور حسن علی نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4،4 جب کہ محمد عامر اور فہیم اشرف نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا-

انگلش کھلاڑیوں میں سے السٹرل کک 70 رنز بنائے جب کہ جونی بیرسٹو، بین اسٹوک اور جوس بٹلر نے 27، 38 اور 14 رنز بنا ئے اور 6 بلے باز ڈبل فیگر میں بھی شامل نہ ہوسکے۔ پاکستان کی جانب سے محمد عباس اور حسن علی نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4،4 جب کہ محمد عامر اور فہیم اشرف نے ایک ایک بلے باز کو پویلین کی راہ دکھائی

متعلقہ خبریں