سڑکو ں پر آنسو گیس پھینکنے کی بات تو آپ نے سنی ہو گی۔لیکن ایک ایسا ملک ہے جہاں پارلیمنٹ کے اندر ارکان نے آنسو گیس کے شیل چلائے۔

سڑکو ں پر آنسو گیس پھینکنے کی بات تو آپ نے سنی ہو گی۔لیکن ایک ایسا ملک ہے جہاں پارلیمنٹ کے اندر ارکان نے آنسو گیس کے شیل چلائے۔

سڑکو ں پر آنسو گیس پھینکنے کی بات تو آپ نے سنی ہو گی۔لیکن ایک ایسا ملک ہے جہاں ... 26 مئی 2018 (04:50) 4:50 AM, May 26, 2018

کوسوو میں بدھ کے روز پارلیمنٹ کے اندر حزب اختلاف سے تعلق رکھنے والے ارکان نے آنسو گیس کے شیل چلائے۔ اس اقدام کا مقصد پڑوسی ملک مونٹی نیگرو کے ساتھ سرحدی معاہدے کی منظوری کی کارروائی کو روکنے کی کوشش کرنا تھا۔

سوشل میڈیا پر پھیلی وڈیو میں کوسوو کے دارالحکومت بریشٹینا میں واقع پارلیمنٹ کے اندر ارکان اپنی آنکھوں کو ملتے ہوئے ہال سے باہر جاتے نظر آ رہے ہیں۔

آنسو گیس اپوزیشن کی جماعتLevizja Vetvendosje کی جانب سے پھیلائی گئی۔ مذکورہ پارٹی ماضی میں بھی پارلیمنٹ کے اندر رائے شماری رکوانے کے لیے اسی حربے کو آزما چکی ہے۔

پارلیمنٹ کے ڈپٹی اسپیکر کا کہنا ہے کہ "ایک چھوٹے سے مجموعے کی جانب سے رائے شماری روکنے کے لیے پرتشدد راستہ اختیار کرنے کے باوجود دونوں ملکوں کے درمیان سرحدوں کے تعین کے منصوبے کی منظوری دے دی جائے گی"۔ انہوں نے باور کرایا کہ تشدد کو کسی طور کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔ اس منصوبے کی منظوری سے ہمارے ملک کی سیادت اور خود مختاری مضبوط ہو گی"۔

متعلقہ خبریں