برطانیہ کی تاریخ میں پہلی مسلم خاتون لوٹن کی مئیر ہونے کا عہدہ سنبھا ل لیا۔کون خاتون ہیں؟جانئے

برطانیہ کی تاریخ میں پہلی مسلم خاتون لوٹن کی مئیر ہونے کا عہدہ سنبھا ل لیا۔کون خاتون ہیں؟جانئے

برطانیہ کی تاریخ میں پہلی مسلم خاتون لوٹن کی مئیر ہونے کا عہدہ سنبھا ل ... 26 مئی 2018 (03:41) 3:41 AM, May 26, 2018

پاکستانی نژاد ایگزیکٹو کونسلر نسیم ایوب نے سبکدوش ہونے والے اپنے خاوند مئیر لوٹن کونسلر چوہدری ایوب سے میئر آف لوٹن کا چارج سنبھال لیا- لوٹن کونسل میں پہلی مسلم خاتون نسیم ایوب کو یہ اعزاز بھی حاصل ہو گیا کے اس کو نسل میں ایک سو بیالیس سالہ تاریخ میں پہلی بار کوئی مسلم خاتون مئیر کا چارج سنبھال رہی ہے ۔ مئیر کی اس تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا ۔ اس تقریب میں کونسلرز، مئیر سابق میئرز اور کونسلر نسیم ایوب کے دوست احباب عزیزو اقارب نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور مبارک باد پیش کی۔

پروگرام میں لوٹن لیبر کونسل لیڈر ہیزل سمنز، لب ڈیم کونسلر ڈیوڈ فرینک، سابق کونسل لیڈر رائے ڈیوس، سابق مئیر لوٹن کونسلر ڈیو ٹیلر، پہلے پاکستانی مئیر لوٹن کا اعزاز حاصل کرنے والے کونسلر چوہدری محمد اشرف، مئیر لوٹن کا اعزاز پانے والے کونسلر راجہ وحید اکبر، کونسلر راجہ سلیم اختر، کونسلر ریاض بٹ اور کونسلر محمد فاروق کے علاوہ ایگزیکٹو کونسلر راجہ محمد اسلم خان، کونسلر طاہر ملک، کونسلر نازیہ رفیق، کونسلر عاصمہ راٹھور، کونسلر عراق چوہدری، دیگر کونسلرز کےعلاوہ مرکزی جامع مسجد لوٹن کے حاجی چوہدری محمد قربان، مسلم کانفرنس کے راجہ محمد یعقوب خان، چوہدری زیارت حسین اور چوہدری جمیل تبسم نے بھی شرکت کی ۔