الیکشن 2018نیب نے چودھری نثار کا راستہ صاف کر دیا

الیکشن 2018نیب نے چودھری نثار کا راستہ صاف کر دیا

الیکشن 2018نیب نے چودھری نثار کا راستہ صاف کر دیا 26 جون 2018 (23:48) 11:48 PM, June 26, 2018

نیب نے پنجاب صاف پانی اسکینڈل کیس میں ایک بڑی پیش رفت کی ہے -نیب نے چودھری نثار کے مخالف امیدوارقمر الاسلام کو راولپنڈی سے گرفتار کر لیا ہے - نیب کے مطابق قمر الاسلام پر ایک ارب روپے سے زائد کی کپشن کا الزام ہے نیب کے مطابق قمر الاسلام نے ٹریٹمنٹس پلانٹ کا ٹھیکہ غیر قانونی طور پر مہنگے داموں پر دیا -انہوں نے بولی کے کاغذات میں مالی تخمینہ بڑھا کر ظاہر کیا -اسی کیس کے سلسلے میں صاف پانی کمپنی کے سابق سی ای او وسیم اجمل کو گرفتار کر لیا گیا ہے وسیم اجمل پر بھی اربوں روپے کی کرپشن کا الزام ہے -نیب کے مطابق وسیم اجمل نے علی اینڈ فاطمی پرائیویٹ کمپنی کو غیر قانونی طور پر پونے تین کروڑ روپے دیے ہیں اس کے علاوہ وسیم اجمل کی صاف پانی کمپنی میں بطور سی ای او تعیناتی بھی غیر قانونی ہے -دونوں ملزمان کو آج ریمانڈ کے لیےاحتساب عدالت میں پیش کی جائے گا-

متعلقہ خبریں