اگر ن لیگ کو اقتدار ملا تو پانی کی بوند بوند کو ترستے شہریوں کو 3 سال میں گھر گھر پانی ملے گا .6 ماہ میں کچرے کے ڈھیروں کا خاتمہ ہو گا ،شہباز شریف کا دعوے پر دعویٰ

اگر ن لیگ کو اقتدار ملا تو پانی کی بوند بوند کو ترستے شہریوں کو 3 سال میں گھر گھر پانی ملے گا .6 ماہ میں کچرے کے ڈھیروں کا خاتمہ ہو گا ،شہباز شریف کا دعوے پر دعویٰ

اگر ن لیگ کو اقتدار ملا تو پانی کی بوند بوند کو ترستے شہریوں کو 3 سال میں گھر ... 26 جون 2018 (23:15) 11:15 PM, June 26, 2018

مزار قائد پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مُسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز شریف جب کراچی پہنچے تو مُسلم لیگ ن کے کارکنان نے ان کا خُوب استقبال کیا . مزار قائد پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے دعویٰ کیا کہ اگر ن لیگ کو اقتدار ملا تو پانی کی بوند بوند کو ترستے شہریوں کو 3 سال میں گھر گھر پانی ملے گا . سڑکوں اور پبلک ٹرانسپورٹ کی حالت بہتر ہو گی .6 ماہ میں کچرے کے ڈھیروں کا خاتمہ ہو گا .شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ جب اقتدار ملا تو دہشت گردی اور لوڈ شیڈنگ بڑے مسائل تھے . مُلک میں توانائی کا مسئلہ 90% حل کر دکھایا .

متعلقہ خبریں