3 کروڑ 20 لاکھ پاؤنڈ کی جائیدادوں کےبرطانیہ میں نواز شریف مالک ہیں ،غریب قوم کے امیر لیڈر کے بارے میں نیا انکشاف

3 کروڑ 20 لاکھ پاؤنڈ کی جائیدادوں کےبرطانیہ میں نواز شریف مالک ہیں ،غریب قوم کے امیر لیڈر کے بارے میں نیا انکشاف

3 کروڑ 20 لاکھ پاؤنڈ کی جائیدادوں کےبرطانیہ میں نواز شریف مالک ہیں ،غریب قوم ... 26 جون 2018 (22:39) 10:39 PM, June 26, 2018

کاشف عباسی نے اپنے پروگرام میں شریف فیملی کی جائیدادوں پر گُفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میل آن لائن اپنی کہانی کا عنوان " پینٹ ہاؤس پائیریٹس " رکھا ہے . پینٹ ہاؤس دُنیا کا مہنگا ترین پینٹ ہے جو عمارتوں پر کیا جاتا ہے اور پائیریٹس سمندری قزاقوں کو کہا جاتا ہے . یہ عنوان اور ہیڈلائن میل آن لائن نے میاں مُحمد نوازشریف کی پراپرٹی کے بارے میں لگائیں ہیں . اس اخبار کے مُطابق 3 کروڑ 20 لاکھ پاؤنڈ کی جائیدادوں کےبرطانیہ میں نواز شریف مالک ہیں .ایون فیلڈ چار جائیدادوں کے کیس کا مجموعہ ہے . اس کو ملا کر ایک.بڑی عمارت بنا دی گئی جو1993 سے پاکستان کے سابق وزیر اعظم کے زیرِ استعمال ہے . جس کی مالیت اس وقت 70 لاکھ پاؤنڈ ہے .روسی اشرافیہ وہ لوگ ہیں جنھوں نے روس میں بُہت بینک بیلنس بنایا ہے . اس پیسے کو پارک کرنے کا طریقہ یہ تھا کہ امریکہ ,روس یا لندن میں مہنگی ترین جائیدادیں خریدی جاتیں تھی . اخبار کے مُطابق پاکستان کے امیر کبیر وزیر اعظم 1993 سے یہاں پر رہے رہے ہیں .

ایون فیلڈ کے علاوہ شریف خاندان کے پاس 21 دوسری املاقیں بھی ہیں .پاکستان میں جو شرہف فیملی کے خلاف پانامہ کیس چل رہا ہے وہ صرف چار جائیدادوں پر چل رہا ہے . اس اخبار کے مُطابق کُچھ عرصہ پہلے شریف فیملی 43 ملین پاؤنڈ کی صرف ایک جائیداد کُچھ عرصہ پہلے بیچ چُکے ہیں یہ ایک بُہت چھوٹا حصہ ہے جو جائیداد میاں نواز شریف کی برطایہ میں موجود ہے .اخبار کے مُطابق یہ پتہ چلانا مُشکل ترین کام ہےکہ شریف فیملی کی جائیدادیں کہاں کہاں موجود ہیں . اس جائیداد کے بارے میں جب نواز شریف سے لندن میں سوال کیا گیا کہ برطانوی اخبار نے آپ پر بُہت بڑا الزام لگایا ہے آپ کُچھ کہیں گے تو اس کے جواب میں اُنھوں نے کہا کہ نہیں کُچھ نہیں کہنا چاہوں گا . انھوں نے برطانوی اخبار کے ان الزمات کی نفی نہیں کی ہے .

متعلقہ خبریں