اسرائیل کا حزب اللہ کے اہم ٹھکانوں پر حملہ

اسرائیل کا حزب اللہ کے اہم ٹھکانوں پر حملہ

اسرائیل کا حزب اللہ کے اہم ٹھکانوں پر حملہ 26 جون 2018 (20:12) 8:12 PM, June 26, 2018

شام میں سرکاری خبر رساں ایجنسی "سانا" کے مطابق منگل کو علی الصبح دارالحکومت دمشق کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے نزدیک دو اسرائیلی میزائل گرے۔

ایجنسی نے میزائلوں کے گرنے کی خبر "بریکنگ نیوز" کے طور پر پیش کی تاہم نشانہ بنائے جانے والے مقام اور کسی بھی جانی یا مادی نقصان کے بارے میں کچھ نہیں بتایا گیا۔

ادھر شام میں انسانی حقوق کے نگراں گروپ المرصد السوری کے ڈائریکٹر رامی عبدالرحمن نے فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ "دونوں اسرائیلی میزائلوں کے ذریعے ہوائی اڈے کے نزدیک لبنانی ملیشیا حزب اللہ کے ہتھیاروں کے گوداموں کو نشانہ بنایا گیا"۔ رامی کے مطابق حملے کے نتیجے میں کوئی زوردار دھماکہ نہیں ہوا۔

متعلقہ خبریں