با پ کی طرح امریکی صدر کے بیٹے ڈونلڈ ٹرمپ جونیئر کے معاشقوں کے چرچے۔

با پ کی طرح امریکی صدر کے بیٹے ڈونلڈ ٹرمپ جونیئر کے معاشقوں کے چرچے۔

با پ کی طرح امریکی صدر کے بیٹے ڈونلڈ ٹرمپ جونیئر کے معاشقوں کے چرچے۔ 26 جون 2018 (20:05) 8:05 PM, June 26, 2018

امریکی صدر کے بیٹے ڈونلڈ ٹرمپ جونیئر نے اتوار کے روز "فوکس نیوز" چینل کی خاتون میزبان کِمبَرلے گیلفوئل کے ساتھ اپنی محبّت کا باقاعدہ طور پر انکشاف کر دیا۔

یہ انکشاف ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب 40 سالہ ٹرمپ اور 49 سالہ گیلفوئل نے ایک ہی وقت اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹس پر ریاست مونٹانا میں ہفتہ واری چھٹی کے موقع پر ساتھ کیے گئے شکار کے سفر کی تصاویر پوسٹ کیں۔

ٹرمپ جونیئر نے شادی کے 13 سال بعد اپنی بیوی وینیسا سے علاحدگی اختیار کر لی جنہوں نے ٹرمپ کے 5 بچوں کو جنم دیا۔ ابھی تک دونوں افراد طلاق کے اقدامات کے سلسلے میں اختتامی مرحلے میں ہیں۔

ادھر گیلفوئل دو مرتبہ شادی کے بندھن میں بندھ چکی ہیں۔ انہوں نے 2001ء میں کیلیفورنیا کے گورنر گیون نیوسوم سے شادی کی اور 2005ء میں علاحدگی اختیار کر لی۔ اس کے بعد وہ 2006ء میں ڈیکور ڈیزائنر ایرک ویلنسی کی شریک حیات بنیں۔ یہ شادی تین برس رہنے کے بعد 2009ء میں ختم ہو گئی۔

متعلقہ خبریں