متحدہ عرب امارات کی اہم اسلامی ملک کیلئے 824 ٹن بنیادی غذائی مواد کی فراہمی

متحدہ عرب امارات کی اہم اسلامی ملک کیلئے 824 ٹن بنیادی غذائی مواد کی فراہمی

متحدہ عرب امارات کی اہم اسلامی ملک کیلئے 824 ٹن بنیادی غذائی مواد کی فراہمی 26 جون 2018 (19:59) 7:59 PM, June 26, 2018

متحدہ عرب امارات میں خلیفہ بن زاید آل نہیان فاؤنڈیشن کی جانب سے صومالیہ میں امدادی خوراک کی تقسیم کے پہلا مرحلہ مکمل کر لیا گیا ہے۔ امارات کی سرکاری خبر رساں ایجنسی WAM کے مطابق اس مرحلے میں صومالیہ کے خود مختار علاقے جوبالینڈ اور اس کے زیر انتظام علاقوں میں 6000 صومالی خاندانوں میں 824 ٹن بنیادی غذائی مواد تقسیم کیا گیا۔

امداد پہنچانے کی یہ کارروائی متحدہ عرب امارات کے صدر الشیخ خلیفہ بن زاید، ابوظبی کے ولی عہد اور مسلح افواج کے نائب کمانڈر الشیخ محمد بن زاید آل نہیان اور خلیفہ بن زاید آل نہیان فاؤنڈیشن کے سربراہ الشیخ منصور بن زاید آل نہیان کی ہدایات پر عمل میں آئی ہے۔

متعلقہ خبریں