شرابیوں کی محفل میں حضرت جنید بغدادی کی دو دکعت نماز نے کیسے سب کی زندگی بدل ڈالی۔پڑھئے ایمان افروز واقعہ

شرابیوں کی محفل میں حضرت جنید بغدادی کی دو دکعت نماز نے کیسے سب کی زندگی بدل ڈالی۔پڑھئے ایمان افروز واقعہ

شرابیوں کی محفل میں حضرت جنید بغدادی کی دو دکعت نماز نے کیسے سب کی زندگی بدل ... 26 جون 2018 (19:19) 7:19 PM, June 26, 2018

حضرت جنید بغدادی ایک دفعہ مسجد میں تشریف فرما تھے کہ ایک شخص آیا اور اس نے سوال کیا : حضرت آپ کی نصیحت کا اثر صرف شہر والے ہی قبول کرتے ہیں یا اس کے اثرات جنگل والوں پر بھی اثر ہوتا ہے . جب جنید بغدادی نے اس سوال کی نوعیت کے متعلق دریافت کیا تو کہنے لگا: متحرم کچھ آدمی جنگل میں ناچ گا رہے ہیں .شراب کباب کی محفل ہو رہی ہے اور اپنی اس گمراہی کی ان کو کوئ پرواہ نہیں . اپنے حال میں مست ہیں .

یہ بھی پڑھیں:ایک بادشاہ عالیشان لشکر کے ساتھ جا رہا تھا حضرت عزرائیل انسانی شکل میں آ گئے .دنیا کی حقیقت پر بہترین واقعہ

آپ ان لوگوں کی اصلاح کی نیت سے منہ پر چادر لپیٹ کر نکل گئے کیا عجب کہ اللہ ان کو بھی ہدایت سے روشناس کر دے .

جب وہا ں پہنچے تو لوگ آپ کو پہچان کر بھاگنے لگے .آپ نے فرمایا : ڈرو مت میں تمھارے ساتھ اس محفل میں شریک ہونے کے لیے آیا ہوں مجھے بھی شراب دو .

یہ بھی پڑھیں:مال، محبت اور کامیابی،ایک عورت کسی کام سے گھر سے باہر نکلی تو گھر کے باہر تین اجنبی بزرگوں کو بیٹھے دیکھا ۔۔۔۔۔نہایت سبق آموز واقعہ پڑھئے

ان میں سے ایک نے کہا : افسوس اسوقت تو شراب ختم ہوگئ ہے اگر آپ حکم کریں تو ہم شہر سے منگوا لیتے ہیں

آپ مسکرائے اور بولے : مجھے ایک طریقہ ایساآتا ہے کہ شراب خود آجا ئیگی اور آپ سب اس کا مزہ لوگے.

انھوں نے کہا اگر ایسا ہو جائے تو کیا ہی بات ہے.

جنید بغدادی بولے : اس عمل سے قبل تم سب کو نہا دھو کر نئے کپڑ ے پہننا ہو گئے

اس طرح کیا گیا. آپ بولے دو دکعت نماز پڑھو .جب وہ نماز پڑھنے لگے تو آپ نے دعا کے لئے ہاتھ اٹھئے اور اللہ کے حضور التجا کی :یااللہ میرا کام تو بس اتنا ہی تھا اب تو ان کو ہدایت دے بےشک تو مہربان ہے.

حضرت جنید بغدادی کی دعا مالک کائنات نے قبول کی اور ان سب کو روشنی سے سرفراز کیا .

متعلقہ خبریں