مسکراہٹ سے شخصیت ک اندازہ کیسے لگایا جا سکتا ہے؟نئی تحقیق پڑھئے

مسکراہٹ سے شخصیت ک اندازہ کیسے لگایا جا سکتا ہے؟نئی تحقیق پڑھئے

مسکراہٹ سے شخصیت ک اندازہ کیسے لگایا جا سکتا ہے؟نئی تحقیق پڑھئے 26 جون 2018 (17:52) 5:52 PM, June 26, 2018

مینیسوٹا یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق دانتوں کو بہت زیادہ نمایاں نہ کرنا اور ہونٹ کشادہ کرنے گریز موثر ترین مسکراہٹ ہوتی ہے۔

اس تحقیق کے دوران 802 رضاکاروں کے کمپیوٹر سے تیار کردہ تھری ڈی چہروں پر کئی طرح کی مسکراہٹ لانے کا تجربہ کیا گیا۔

ہر تاثر کو منہ کے زاویوں، دانتوں کے نظر آنے اور ہونٹوں کی کشادگی سے بدلا گیا اور پھر لوگوں سے مختلف مسکراہٹوں کو ان کی افادیت، حقیقی، خوشگوار اور دیگر عوامل کے مطابق نمبر دینے کا کہا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:ایک لڑکی اپنی شادی کے دو گھنٹے بعد حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئی جس کے نتیجے میں دونوں خاندانوں کی خوشی ماتم میں بدل گئی۔۔۔۔افسوسناک وا قعے کی وجہ نہایت عجیب

نتائج سے معلوم ہوا کہ سب سے 'کامیاب' مسکراہٹ میں دانتوں، منہ کے زاویوں اور دیگر کے درمیان مثالی توازن موجود تھا۔

دانت ظاہر کیے بغیر مسکراہٹ کو بھی زیادہ مثبت ردعمل کا باعث قرار دیا گیا۔

اس کے مقابلے میں منہ پھاڑ کر مسکرانا سب سے بدتر قرار دیا گیا اور محققین کے مطابق یہ سماجی معذوری کی علامت ہے۔

یہ تحقیق جریدے پبلک لائبریری آف سائنس ون میں شائع ہوئی۔

متعلقہ خبریں