بے شک اللہ پاک کی تخلیق کردہ ہر مخلوق بہترین ہے۔ ڈریگن فلائی کیمتعلق حیرت انگیز معلومات پڑھئے

بے شک اللہ پاک کی تخلیق کردہ ہر مخلوق بہترین ہے۔ ڈریگن فلائی کیمتعلق حیرت انگیز معلومات پڑھئے

بے شک اللہ پاک کی تخلیق کردہ ہر مخلوق بہترین ہے۔ ڈریگن فلائی کیمتعلق حیرت ... 26 جون 2018 (16:41) 4:41 PM, June 26, 2018

حشرات میں سے ممکنہ طور ڈریگن فلائی سب سے زیادہ خطرناک فضائی شکاری ہے . اور جانداروں میں سے سب سے زیادہ حیرت انگیز اور دلچسپ آنکهوں والا جاندار ہے . اس کی آنکهیں اتنی بڑی ہیں کہ تقریباً مکمل سر کو ڈهانپے ہوئے ہیں جو اسے 360 ڈگری زاویے میں دیکھنے کا اہل بناتی ہیں. یہ آنکهیں 30،000 بصری یونٹس پر مشتمل ہیں جنہیں اوماٹیڈیا کہا جاتا ہے . ہر ایک آنکھ، ایک لینس اور روشنی کے حساس خلیات کی ایک سیریز پر مشتمل ہوتی ہے .

ان کی آنکهیں روشنی کا پتہ لگانے کے لئے نہایت شاندار ہیں، یہ رنگوں اور پولرائزڈ روشنی کا پتہ لگانے، شکار کے لئے معمولی حرکت کا پتہ لگانے کے لئے بہت حساس اور مفید ہیں. ڈریگن فلائی کی چند اقسام جو کہ شام میں شکار کرتی ہیں انہیں شام کی کم روشنی میں بهی بلکل صاف اور واضح دکهائی دیتا ہے ، جب کہ ہم انسانوں کو کچھ بھی دیکهنے کے لئے انتہائی دقت کا سامنا کرنا پڑتا ہے .

صرف یہی نہیں ڈریگن فلائی کے پاس تین چهوٹی آنکهیں ہیں جنہیں (اوسیلی Ocelli) کا نام دیا گیا ہے . یہ چهوٹی اوسیلی آنکھیں اس کے سر کی بڑی آنکھوں سے کہیں زیادہ تیزی سے انتہائی معمولی حرکت کا پتہ لگا لیتی ہیں. یہ اوسیلی آنکهیں تیزی سے بصری پیغام ڈریگن فلائی کی مرکزی موٹرز کی جانب بھیجتی ہیں اور ایک سیکنڈ کے اندر وہاں سے شکار کیڑے کی اعصابی مضبوطی، اس کی جسمانی پهرتی اور مہارت کے بارے میں وضاحت کا جوابی ردعمل موصول ہوتا ہے .

لیکن صرف ڈریگن فلائی کے پاس اوسیلی آنکهیں نہیں ہیں، کچھ مکھیوں میں اس سے بهی زیادہ جدید اوسیلی آنکهیں ہیں.

متعلقہ خبریں