پاکستان میں فیس بک پر پابندی لگانے کیلئے عدالت کا دروازہ کھٹکھٹا دیا گیا۔

پاکستان میں فیس بک پر پابندی لگانے کیلئے عدالت کا دروازہ کھٹکھٹا دیا گیا۔

پاکستان میں فیس بک پر پابندی لگانے کیلئے عدالت کا دروازہ کھٹکھٹا دیا گیا۔ 26 جون 2018 (16:27) 4:27 PM, June 26, 2018

روزنامہ قدرت کیجانب سے ممتاز ماہر قانون اور بلوچستان ہائیکورٹ بار کے سیکرٹری خزانہ امین اللہ غرشین کے توسط سے فیس بک انتظامیہ کو قانونی نوٹس ارسال ‘ 10روز میں معذرت اور تمام بلاک اکائونٹس اور پیجز بحال کرنے کے ساتھ ساتھ پاکستانی صارفین کے مسائل کے حل کیلئے فوری طور پر پاکستان میں فیس بک کے دفاتر کھولنے کا مطالبہ۔

اگر فوری طور پر فیس بک نے مطالبات پورے نہ کئے تو معزز عدالت عالیہ سے رجوع کرکے پاکستان میں فیس بک بند کرنے اور بلاک پیجز کو ہرجانہ ادا کرنیکی درخواست کی جائیگی۔نوٹس پی ٹی اے کے چیئرمین کو بھی ارسال کیا گیا ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پی ٹی اے پاکستانی صارفین کے حقوق کے دفاع میں ناکام رہا ہے لہذا فوری پی ٹی اے فیس بک حکام سے رابطہ کرکے مسائل حل کرے اور انہیں پاکستان میں دفاتر کھولنے کا حکم دیں بصورت دیگر جب تک مسائل حل نہیں ہوتے پی ٹی اے پاکستان بھر میں فیس بک کی سروس بند کردے ۔

متعلقہ خبریں