بھاشاڈیم پہلی ترجیح ہے۔کالا باغ ڈیم پر گفتگو بھی قومی اتحاد کو برباد کردے گی،شہباز شریف

بھاشاڈیم پہلی ترجیح ہے۔کالا باغ ڈیم پر گفتگو بھی قومی اتحاد کو برباد کردے گی،شہباز شریف

بھاشاڈیم پہلی ترجیح ہے۔کالا باغ ڈیم پر گفتگو بھی قومی اتحاد کو برباد کردے ... 26 جون 2018 (16:22) 4:22 PM, June 26, 2018

مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ بھاشاڈیم پہلی ترجیح ہے ۔ کالا باغ ڈیم پر بحث کرنا فضول ہے ۔ کالا باغ ڈیم پر گفتگو بھی قومی اتحاد کو برباد کردے گی، صرف بھاشا ڈیم ہی مسائل کا حل ہے ۔ترجمان مسلم لیگ ن کے مطابق کراچی کے مقامی ہوٹل میں بزنس پروفیشنلز اور ینگ پروفیشنلز کے وفدسے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے میاں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ بھاشا ڈیم ہماری پہلی ترجیح ہوگی، بھاشا ڈیم کے لیے ہم نے تمام اقدامات کرلیے ہیں اور فزیبلٹی تیارہے بھاشا ڈیم میں ملین ایکڑ پانی ذخیرہ کیا جا سکتا ہے ۔

بھاشا ڈیم پاکستان کے لیے ناگزیر ہے اور اس کا کوئی نعم البدل نہیں،اب جو بھی حکومت آئے گی اسے بھاشا ڈیم بنانا ہوگا۔ملک بھر میں چھوٹے ڈیم بھی بنیں گے،۔کالاباغ ڈیم پر جب تک سب متفق نہیں۔ہوجاتے کالاباغ ڈیم۔نہیں بنے گا۔

متعلقہ خبریں