گردے کی پتھریوں کا مؤثر سدِ باب،لیمو کا وہ فائدہ جس سے بہت سے لوگ آگاہ نہیں،پڑھئے اہم معلومات

گردے کی پتھریوں کا مؤثر سدِ باب،لیمو کا وہ فائدہ جس سے بہت سے لوگ آگاہ نہیں،پڑھئے اہم معلومات

گردے کی پتھریوں کا مؤثر سدِ باب،لیمو کا وہ فائدہ جس سے بہت سے لوگ آگاہ ... 26 جون 2018 (14:09) 2:09 PM, June 26, 2018

عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق ماہرین نے کہا ہے کہ لیموں میں تمام پھلوں کے مقابلے میں سٹرک ایسڈ کی بلند مقدارپائی جاتی ہے اور یہ تیزاب گردے کی پتھریوں کا مؤثر سدِ باب کرتا ہے۔ اس عمل کو اب لیموں تھراپی بھی کہا جانے لگا ہے۔

یاد رھیکہ سپلیمنٹ کے طور پر مریض کو پوٹاشیئم سائٹریٹ دیا جاتا ہے لیکن یہ بھی لیموں کے سامنے بہت کم اثر رکھتا ہے۔نیز امریکی شہر ڈرہم میں واقع ڈیوک یونیورسٹی کے کڈنی سٹون سینٹر میں پتھری والے 12 مریضوں کو چار برس تک لیموں پانی کے علاج سے گزارا اور ان کے گردوں میں پتھری بننے کا عمل بہت سست دیکھا گیا۔ ان تمام 12 افراد کو چار سال کے دوران پتھری کی وجہ سے کسی طبی ایمرجنسی اور علاج کی ضرورت پیش نہیں آئی۔