چیف جسٹس ثاقب نثار کی برہمی کا سامنا کرنے والے ایڈشنل سیشن جج نے استعفیٰ دے دیا

چیف جسٹس ثاقب نثار کی برہمی کا سامنا کرنے والے ایڈشنل سیشن جج نے استعفیٰ دے دیا

چیف جسٹس ثاقب نثار کی برہمی کا سامنا کرنے والے ایڈشنل سیشن جج نے استعفیٰ دے ... 26 جون 2018 (13:44) 1:44 PM, June 26, 2018

لاڑکانہ میں چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار کی برہمی کا سامنا کرنے والے ایڈشنل سیشن جج نے استعفیٰ دے دیا ۔ رواں ہفتے لاڑکانہ میں سیشن کورٹ کے دورے کے موقع پر چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار کی برہمی کا سامنا کرنے والے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشنز جج گل ضمیر سولنگی نے استعفیٰ دے دیا۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشنز جج گل ضمیر سولنگی نے اپنا استعفیٰ رجسٹرار سندھ ہائیکورٹ کو بھجوادیا ہے۔

جج گل ضمیر سولنگی کی جانب سے جمع کروائے گئے استعفے کے متن میں کہا گیا کہ میں 20 مارچ 2017ء سے لاڑکانہ میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشنز جج کے عہدے پر کام کر رہا ہوں، چیف جسٹس ثاقب نثار نے عدالتی کارروائی کے دوران میری عدالت کا دورہ کیا، اور اس دورے کے دوران برہمی کا اظہار کیا اور میرا موبائل فون اُٹھا کر میز پر پٹخا۔

گل ضمیر سولنگی نے استعفے کے متن میں کہا کہ چیف جسٹس کے دورے کی ویڈیو الیکٹرانک، پرنٹ اور سوشل میڈیا پر دکھائی گئی، جس سے میری ساکھ بری طرح متاثر ہوئی۔ جج گل ضمیر سولنگی کا کہنا تھا کہ ایسے حالات میں، میں اپنی نوکری جاری نہیں رکھ سکتا،

یاد رہیکہ چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار ایڈ یشینل سیشن کورٹ لاڑکانہ میں جج کی ٹیبل پر موبائل فون دیکھ کر برہم ہو گئے تھے. چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ آپ کو موبائل فون رکنھے کی اجازت کس نے دی ہے . چیف جسٹس نے جج کا موبائل اُٹھا کر پھینک دیا . چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے کارکردگی کو ناقص قرار دیتے ہوئے 6 ججز کا تبادلہ کرنے کے احکامات بھی جاری کر دئیے . چیف جسٹس کاروائی کے دوران سرکاری وکیل کی موجودگی پر برہم ہو گے . چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ عدالتی کاروائی دیکھ کر بُہت مایوسی ہوئی عدالتی کاروائی اگر اس طرح ہو گی تو لوگوں کو انصاف نہیں ملے گا .

متعلقہ خبریں