سپریم کورٹ نے عافیہ صدیقی کی واپسی سے متعلق ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی درخواست خارج کردی

سپریم کورٹ نے عافیہ صدیقی کی واپسی سے متعلق ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی درخواست خارج کردی

سپریم کورٹ نے عافیہ صدیقی کی واپسی سے متعلق ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی درخواست ... 26 جون 2018 (12:10) 12:10 PM, June 26, 2018

سپریم کورٹ نے عافیہ صدیقی کی واپسی سے متعلق ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی درخواست خارج کردی ہے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ عدالتیں امریکہ میں عافیہ صدیقی کے معاملے پر کردار ادا نہیں کر سکتیں۔

چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے عافیہ صدیقی کی وطن واپسی سے متعلق ان کی بہن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی درخواست کی سماعت کی۔

چیف جسٹس نے کہا وزارت خارجہ کو نوٹس جاری کیا تھا اورمعاملہ عافیہ صدیقی کی ہلاکت کا تھا، خدشہ تھا کہیں عافیہ صدیقی انتقال تو نہیں کر گئیں ۔تاہم اب وزارت خارجہ کا جواب آگیا ہے کہ عافیہ صدیقی حیات ہیں۔

چیف جسٹس نے درخواست گزار سے کہا کہ عدالت امریکہ کو ہدایات نہیں دے سکتی۔ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی طرف سے امریکی سپریم کورٹ میں دعویٰ دائر کریں۔ ڈاکٹر عافیہ کی بہن فوزیہ صدیقی کے وکیل نے کہا کہ پاکستانی شہری کے بھی بنیادی حقوق ہیں۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ عدالتیں امریکہ میں عافیہ صدیقی کے معاملے پر کردار ادا نہیں کر سکتیں۔ ہم نے وہ کام کرانے ہیں جو ہم کرسکتے ہیں۔ ہمارا حکم امریکی عدالت اٹھا کر پھینک دے تو ہماری عدلیہ کی کیا عزت ہوگی۔ عدالت نے تمام دلائل سننے کے بعد عافیہ صدیقی کی واپسی سے متعلق ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی درخواست خارج کردی۔

متعلقہ خبریں