ہاکی کے میدان سے قوم کیلئے ایک اور بری خبر

ہاکی کے میدان سے قوم کیلئے ایک اور بری خبر

ہاکی کے میدان سے قوم کیلئے ایک اور بری خبر 26 جون 2018 (11:47) 11:47 AM, June 26, 2018

چیمپئنز ٹرافی میں بھارت سے پہلے میچ میں بدترین شکست کے بعد قومی ٹیم دوسرے میچ میں بھی آسٹریلیا سے مات کھا گئی ہے۔

ہالینڈ کے شہر بریڈا میں جاری چیمپئنز ٹرافی کے پہلے ہی دن بھارت نے پاکستان کو صفر کے مقابلے میں چار گول سے شکست دی تھی جب کہ آسٹریلیا کے ہاتھوں دوسرے میچ میں ایک کے مقابلے میں دو گولز سے شکست پاکستانی ٹیم کا مقدر بنی۔

آسٹریلیا کے خلاف میچ کے نویں منٹ میں اعجاز احمد نے گول کر کے پاکستان کو سبقت دلائی لیکن تین منٹ بعد ہی مخالف ٹیم کے ٹرینٹ مٹن نے گول کرکے اس سبقت کو ختم کردیا۔

دوسرا اور فیصلہ کن گول کھیل کے 56 ویں منٹ میں گوروز بلیک نے کیا۔ ہاکی سے دلچسپی رکھنے والے افراد کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں میں ہم آہنگی کی کمی تھی جو پورے میچ میں چھائی رہی۔

متعلقہ خبریں