بلوچستان کے ووٹرز کی تفصیلات جاری

بلوچستان کے ووٹرز کی تفصیلات جاری

بلوچستان کے ووٹرز کی تفصیلات جاری 26 جون 2018 (11:42) 11:42 AM, June 26, 2018

الیکشن کمیشن اف پاکستان، بلوچستان نے صوبے میں رائے دہندگان کی تعداد کی تفصيل جاری کردی ہے جس کے مطابق پاکستان کے اس جنوب مغربی صوبے میں رائے دہندگان کی کُل تعداد 42 لاکھ 99ہزار 494 ہے۔ مرد ووٹرز کی تعداد 24لاکھ 86 ہزار جب کہ خواتین ووٹرز کی تعداد18 لاکھ13ہزار ہے سب سے زیادہ ووٹرز کوئٹہ میں 6لاکھ 83ہزار957 ہے۔

بلوچستان میں سب سے کم رجسٹرڈ ووٹرز زیارت میں ہیں، جن کی مجموعی تعداد 66 ہزار 7 سو کے لگ بھگ ہے، جب کہ مرد ووٹر 36 ہزار 847 اور خواتین ووٹروں کی تعداد 29 ہزار 856 ہے۔

یہ امر قابل ذکر ہے کہ ادارہ شماریات کے مطابق نئی مردم شماری کے مطابق بلوچستان کی کل آبادی ایک کروڑ 23 لاکھ سے زائد رجسٹرڈ کی گئی ہے۔ جس میں مردوں کی تعداد 64 لاکھ کے لگ بھگ اور خواتین کی تعداد 58 لاکھ سے زائد ہے، صوبے میں خواتین کی آبادی مردوں سے چھ لاکھ کم بتائی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں