عدالت نے سابق وزیراعظم نوازشریف اور ان کی صاحبزادی مریم نوازکو مزید تین دن کیلئے حاضری سے استثنٰی دے دیا۔

عدالت نے سابق وزیراعظم نوازشریف اور ان کی صاحبزادی مریم نوازکو مزید تین دن کیلئے حاضری سے استثنٰی دے دیا۔

عدالت نے سابق وزیراعظم نوازشریف اور ان کی صاحبزادی مریم نوازکو مزید تین دن ... 26 جون 2018 (11:38) 11:38 AM, June 26, 2018

نیب ریفرنسزمیں سابق وزیراعظم نوازشریف اور ان کی صاحبزادی مریم نوازکو مزيد تين دن کيلئے استثنٰی مل گيا۔ احتساب عدالت ميں بيگم کلثوم نواز کي ميڈيکل رپورٹ پيش کردی گئی۔ وکیل صفائی پانچویں روز بھی حتمی دلائل مکمل نہ کرسکے اور موقف اختیار کیا کہ پاناما کی تحقیقات کرنے والی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی رپورٹ ناقابل قبول شواہد پر مبنی ہے۔ لندن فليٹس کا نواز شريف سے کوئی تعلق نہيں۔

نوازشریف اور ان کے خاندان کے خلاف لندن فلیٹس ریفرنس کی سماعت سوموار کو احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کی۔ نواز شریف اور مریم نواز لندن میں موجودگی کی وجہ سے عدالت میں پیش نہیں ہو سکے جبکہ کپیٹن (ر) صفدر عدالت میں پیش ہوئے۔

دوران سماعت نوازشریف کے وکیل خواجہ حارث نے اپنے موکل کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی میڈیکل رپورٹ عدالت میں پیش کی جس میں بتایا گیا ہے کہ ان کے متعدد اعضاء نے کام کرنا چھوڑ دیا جب کہ ان کے گردے بھی کام نہیں کررہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سابق وزیر اعظم نوازشریف کی اہلیہ کلثوم نواز کو 13 جون کو قے آنے پر اسپتال منتقل کیا گیا اور انہیں 14 جون کو ہارٹ اٹیک ہوا۔ کلثوم نواز کے گردے کام نہیں کر رہے اور متعدد اعضاء نے کام کرنا چھوڑ دیا ہے گردوں کی تھیراپی چل رہی ہے۔ رپورٹ کے مطابق کلثوم نواز کی صحت میں تین دن سے بہتری آئی ہے، ان کو اینٹی بائیوٹک ہٹا دی گئی ہے اور انہیں خوراک بھی دی جارہی ہے۔

خواجہ حارث نے نواز شریف اور مریم نواز کی سات دن کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی جس کی نیب پراسیکیوٹر نےمخالفت کی۔ تاہم، عدالت نے دونوں کو مزید تین دن کیلئے حاضری سے استثنٰی دے دیا۔

متعلقہ خبریں