سعودی عرب میں خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت ملنے کے بعد 2030ء تک ملکی معیشت میں 90 ارب ڈالرز کا فائدہ ہوگا۔

سعودی عرب میں خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت ملنے کے بعد 2030ء تک ملکی معیشت میں 90 ارب ڈالرز کا فائدہ ہوگا۔

سعودی عرب میں خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت ملنے کے بعد 2030ء تک ملکی معیشت میں 90 ... 26 جون 2018 (11:32) 11:32 AM, June 26, 2018

بلومبرگ کی ایک اقتصادی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت ملنے کے بعد 2030ء تک ملکی معیشت میں 90 ارب ڈالرز کا فائدہ ہوگا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت دینے کے فیصلے سے سعودی عرب کو اتنی ہی رقوم حاصل ہوسکتی ہیں جتنی اس کو سعودی آرامکو کے حصص کی فروخت سے حاصل ہونے کی امید ہوسکتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق سعودی آرامکو کے پانچ فی صد حصص کی عالمی مارکیٹ میں فروخت سے سعودی عرب کو قریباً ایک سو ارب ڈالرز حاصل ہوسکتے ہیں۔

دبئی میں مقیم بلومبرگ اکنامکس کے مشرقِ اوسط کے لیے چیف اکانومسٹ زیاد داؤد کا کہنا ہے کہ ’’ ڈرائیونگ پر پابندی کے خاتمے سے ملازمتوں کی خواہاں خواتین کی تعداد میں اضافہ ہوگا، افرادی قوت کا حجم بڑھے گا اور مجموعی طور پر آمدن اور پیدا وار میں اضافہ ہوگا‘‘۔

متعلقہ خبریں