الیکشن مہم کے دوران شیخ رشید کے ایک ایک دن میں پانچ پانچ ناشتے

الیکشن مہم کے دوران شیخ رشید کے ایک ایک دن میں پانچ پانچ ناشتے

الیکشن مہم کے دوران شیخ رشید کے ایک ایک دن میں پانچ پانچ ناشتے 26 جون 2018 (00:48) 12:48 AM, June 26, 2018

الیکشن مہم کے دوران شیخ رشید ایک ایک دن میں پانچ پانچ ناشتے کر رہے ہیں -آج انہوں نے ولایت کالونی میں چودھری عمران کے گھر ناشتہ کیا ہے -شیخ رشید کے ہمراہ پی ٹی آئی کے چودھری ابرار بھی تھے شیخ رشید نے پائے حلوہ اور پوریوں کا ناشتہ کیا ہے -شیخ رشید کا کہنا ہے کہ میرا وزن تو بڑھ رہا ہے لیکن مخالفین کو بتا دوں کہ آخری دس دنوں میں میں سائیکل چلا چلا کے اپنا وزن برابر کر لوں گا -ان کا کہنا ہے کہ روالپنڈی میں جو میگا پراجیکٹ سیاسی چپقلش کی بنا پر روکے گئے ہیں انہیں مکمل کراؤں گا ان کا کہنا ہے کہ پچھلی دفعہ بھی جب وہ اقتدار میں آئے تھے تو وہ خان پور ڈیم سے پانی لے کر آئے تھے راولپنڈی کے لیے -ان کا کہنا تھا کہ میں این اے ساٹھ اور این اے باسٹھ سے ایک لاکھ کی لیڈ سے جیتوں گا -شیخ رشید صبح صبح الیکشن کی مہم کے لیے نکل جاتے ہیں اور پھر ناشتے کے دوران الیکشن کے متعلق بات کرتے ہیں -

متعلقہ خبریں