وزیراعلی خیبرپختونخواہ کیلئے 2 نئے ناموں پر غور

وزیراعلی خیبرپختونخواہ کیلئے 2 نئے ناموں پر غور

وزیراعلی خیبرپختونخواہ کیلئے 2 نئے ناموں پر غور 26 جولائی 2018 (22:36) 10:36 PM, July 26, 2018

تحریک انصاف کی جانب سے وزیراعلی خیبرپختونخواہ کیلئے 2 نئے ناموں پر غور ، سابق وزیراعلی پرویز خٹک کو وفاقی وزیر داخلہ بنائے جانے کا امکان، جبکہ خیبرپختونخواہ میں وزارت اعلی عاطف خان یا اسد قیصر کو دیے جانے پر غور۔

تحریک انصاف کے اکثر مرکزی رہنما اس وقت بنی گالہ میں موجود ہیں۔ وفاقی کابینہ کے علاوہ تحریک انصاف خیبرپختوںخواہ کے وزیر اعلی کے نام پر بھی غور کر رہی ہے۔ اس سلسلے میں مشاورت کیلئے پرویز خٹک بنی گالہ پہنچ چکے ہیں۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ تحریک انصاف کی جانب سے وزیراعلی خیبرپختونخواہ کیلئے 2 نئے ناموں پر غور ، کیا جا رہا ہے۔ جبکہ سابق وزیراعلی پرویز خٹک کو وفاقی وزیر داخلہ بنائے جانے کا امکان ہے۔ دوسری جانب خیبرپختونخواہ میں وزارت اعلی سابق وزیر تعلیم عاطف خان یا اسپیکر اسد قیصر کو دیے جانے پر غور کیا جا رہا ہے۔ جبکہ پرویز خٹک کی کوشش ہے کہ ان کے داماد کو وزیراعلی کا عہدہ دے دیا جائے۔ اس حوالے سے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان خود کریں گے۔

متعلقہ خبریں