پاکستان پیپلز پارٹی سندھ میں حکومت بنانے کی پوزیشن میں آ گئی ہے۔ 

پاکستان پیپلز پارٹی سندھ میں حکومت بنانے کی پوزیشن میں آ گئی ہے۔ 

پاکستان پیپلز پارٹی سندھ میں حکومت بنانے کی پوزیشن میں آ گئی ہے۔  26 جولائی 2018 (20:25) 8:25 PM, July 26, 2018

سندھ اسمبلی کی 130 جنرل نشستوں کے غیرحتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی کو 74 نشستوں پر برتری حاصل ہے۔ جس کے بعد پاکستان پیپلز پارٹی سندھ میں حکومت بنانے کی پوزیشن میں آ گئی ہے۔ 

پیپلز پارٹی مسلسل تیسری مرتبہ سندھ میں حکومت بنانے والی جماعت بن جائے گی۔تحریک انصاف نے سندھ میں 18 سیٹیں لی ہیں جب کہ ، متحدہ قومی موومنٹ پاکستان 13، گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس 11، تحریک لبیک پاکستان 3 اور متحدہ مجلس عمل ایک نشست حاصل کر پائی ہے۔ سندھ اسمبلی کے ایوان میں مجموعی نشستوں کی تعداد 168 ہے جس میں 29 نشستیں خواتین جب کہ 9 نشستیں اقلیتوں کے لیے مخصوص ہیں۔

متعلقہ خبریں