این اے 271 بلیدہ میں پاک فوج پر حملہ،شہادتوں کی اطلاعات

این اے 271 بلیدہ میں پاک فوج پر حملہ،شہادتوں کی اطلاعات

این اے 271 بلیدہ میں پاک فوج پر حملہ،شہادتوں کی اطلاعات 26 جولائی 2018 (14:05) 2:05 PM, July 26, 2018

راولپنڈی:این اے 271 بلیدہ میں پاک فوج پر حملہ، 4 جوان شہید، 10 زخمی، حملہ گزشتہ شب پاک ایران سرحد کے قریب پیش آیا، واقعہ اس وقت پیش آیا جب انتخابی عملے اور سامان کو پولنگ اسٹیشن منتقل کیا جا رہا تھا. پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق انتخابات کے دوران شدت پسندی کا ایک اور واقعہ پیش آیا ہے. آئی ایس پی آر کے مطابق این اے 271 بلیدہ میں پاک فوج پر شدت پسندوں کی جانب سے حملہ کیا گیا ہے. حملہ گزشتہ شب پاک ایران سرحد کے قریب کیا گیا. شدت پسندوں کی جانب سے حملہ اس وقت کیا گیا جب پاک فوج کے جوان انتخابی عملے اور سامان کی ترسیل کے عمل میں مصروف تھے. حملے کے نتیجے میں پاک فوج کے 4 جوان شہید ہوئے ہیں، جبکہ 10 شدید زخمی بھی ہوئے. زخمی فوجی جوانوں کا علاج جاری ہے. دوسری جانب بدھ کے روز بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں بھی ایک پولنگ اسٹیشن کے باہر دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں کئ افراد جاں بحق ہوگئے

متعلقہ خبریں