انتحابات 2018 لیٹسٹ رزلٹ

انتحابات 2018 لیٹسٹ رزلٹ

انتحابات 2018 لیٹسٹ رزلٹ 26 جولائی 2018 (13:55) 1:55 PM, July 26, 2018

سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار راولپنڈی کے حلقہ این اے 63 سے بھی شکست کھاگئے، انہیں تحریک انصاف کے امیدوار غلام سرور خان نے شکست دی۔

غلام سرور خان نے 100986 ووٹ حاصل کیے جب کہ چوہدری نثار نے 55767 ووٹ حاصل کیے۔

میانوالی کے حلقہ این اے 95 سے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے مسلم لیگ ن کے امیدوار حاجی عبید اللہ کو شکست دیدی

این اے 132 لاہور سے شہباز شریف 95 ہزار 835 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے، پی ٹی آئی کے منشا سندھو 49ہزار 93 ووٹ حاصل کرسکے۔

این اے 25 نوشہرہ 1 سے سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک 23194 ووٹ لیکر جیت گئے

این اے 65 چکوال 2 سے مسلم لیگ ق کے چوہدری پرویز الہٰی 150349 ووٹ لیکر کامیاب

این اے 158 ملتان سے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو تحریک انصاف کے امیدوار محمد ابراہیم خان کے ہاتھوں شکست، پی ٹی آئی امیدوار نے 83297 ووٹ حاصل کیے جب کہ یوسف رضا گیلانی نے 73985 ووٹ حاصل کیے

این اے 59 راولپنڈی سے سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار کو شکست

این اے 59 راولپنڈی سے سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار کو تحریک انصاف کے امیدوار غلام سرور خان نے شکست دی، چوہدری نثار 66369 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے جب کہ غلام سرور خان نے 89055 ووٹ حاصل کیے۔

تحریک انصاف کی خیبر پختونخوا اسمبلی میں اکثریت

پی پی 160 لاہور سے تحریک انصاف کے میاں محموالرشید پھر کامیاب

پی پی 160 لاہور سے تحریک انصاف کے میاں محموالرشید 63059 لے کر کامیاب ہوگئے، مسلم لیگ (ن) کے توصیف شاہ 50571 لے سکے

این اے 77؛ نااہل قرار دیئے گئے دانیال عزیز کی اہلیہ کامیاب

این اے 77 نارووال سے دانیال عزیز کی اہلیہ مہناز اکبر عزیز کامیاب ہوگئیں 

این اے 78 نارووال سے احسن اقبال کامیاب

این اے 78 نارووال سے پی ٹی آئی کے ابرار الحق کو مسلم لیگ (ن) کے احسن اقبال کے ہاتھوں شکست 

این اے 8 مالاکنڈ سے بلاول بھٹو زرداری ہار گئے

این اے 8 مالاکنڈ سے پی ٹی آئی کے جنید اکبر نے چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کو ہرا دیا 

این اے 69 گجرات سے (ق) لیگ کے چوہدری پرویز الہی ہار گئے ٰ

این اے 69 گجرات (ق) لیگ کے چوہدری پرویز الہیٰ کو (ن) لیگ کے چوہدری مبشر حسین کے ہاتھوں شکست 

این اے 62 راولپنڈی سے شیخ رشید کامیاب

راولپنڈی کے حلقہ این اے 62 سے شیخ رشید نے (ن) لیگ کے دانیال چوہدری کو ہرا دیا 

فیصل آباد کے حلقے پی پی 113 سے تحریک انصاف کے محمد وارث عزیز نے مسلم لیگ (ن) کے رانا ثنااللہ کو شکست دے دی۔

این اے 7 سے امیرجماعت اسلامی سراج الحق کو شکست

این اے 7 لوئردیر سے تحریک انصاف کے محمد بشیر خان نے امیر جماعت اسلامی سراج الحق کو شکست دے دی۔ 

متعلقہ خبریں