بائیس سال کی جدوجہد اور قربانیوں کے بعد میرے بیٹوں کے والد پاکستان کے اگلے وزیر اعظم ہیں،جمائما

بائیس سال کی جدوجہد اور قربانیوں کے بعد میرے بیٹوں کے والد پاکستان کے اگلے وزیر اعظم ہیں،جمائما

بائیس سال کی جدوجہد اور قربانیوں کے بعد میرے بیٹوں کے والد پاکستان کے اگلے ... 26 جولائی 2018 (13:34) 1:34 PM, July 26, 2018

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سابق اہلیہ جمائمہ گولڈ سمتھ نے اپنے سابق شوہر کی 2018ء کے عام انتخابات میں کامیابی پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ 22 سال کی جدوجہد اور قربانیوں کے بعد میرے بیٹوں کے والد پاکستان کے اگلے وزیر اعظم ہیں‘ عمران خان کیلئے چیلنج ہے کہ وہ ذہن میں رکھیں کہ سیاست میں کیوں آئے۔ جمعرات کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر جمائمہ گولڈ سمتھ نے اپنے سابق شوہر عمران خان کو پاکستان کے 2018ء کے عام انتخابات میں کامیابی پرمبارکباد دیتے ہوئے ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ 

جمائمہ کا اپنے ٹویٹ میں کہنا تھا کہ 22 سال کی جدوجہد اور قربانیوں کے بعد میرے بیٹوں کے والد پاکستان کے اگلے وزیر اعظم ہیں‘ عمران خان کیلئے چیلنج ہے کہ وہ ذہن میں رکھیں کہ سیاست میں کیوں آئے ۔

متعلقہ خبریں