چیئرمین پی ٹی آئی اور وزیراعظم عمران خان نے خیبرپختونخوا کی 15رکنی کابینہ کا اعلان کردیا ہ

چیئرمین پی ٹی آئی اور وزیراعظم عمران خان نے خیبرپختونخوا کی 15رکنی کابینہ کا اعلان کردیا ہ

چیئرمین پی ٹی آئی اور وزیراعظم عمران خان نے خیبرپختونخوا کی 15رکنی کابینہ کا ... 26 اگست 2018 (23:08) 11:08 PM, August 26, 2018

چیئرمین پی ٹی آئی اور وزیراعظم عمران خان نے خیبرپختونخوا کی 15رکنی کابینہ کا اعلان کردیا ہے،15 رکنی کابینہ وزراء اور مشیروں پر مشتمل ہوگی، دوسرے مرحلے میں کابینہ میں مزید وزراء اور مشیر شامل کیے جائیں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق خیبرپختونخواہ کابینہ میں وزیراعظم عمران خان نے محمدعاطف خان کواپنی پسندیدہ وزارت سیاحت کے ساتھ سینیر وزیرکا قلمدان بھی سونپ دیا ہے۔ 

اسی طرح کابینہ میں شہرام ترکئی خیبر پختونخوا کے وزیر لوکل گورنمنٹ، تیمور سلیم جھگڑا وزیر خزانہ ہوں گے۔ سید اشتیاق محکمہ جنگلات اورحاجی قلندرلودھی کومحکمہ خوراک کا قلمدان سونپ دیا گیا۔ شکیل احمد خان محکمہ ریونیو اور محب اللہ کومحکمہ زراعت کا قلمدان دیا گیا۔ ڈاکٹرامجد علی منرل ڈیولپمنٹ کےوزیر ہوں گے۔ جبکہ ضیا اللہ خان بنگش کووزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کا مشیرمقررکیا گیا ہے۔ 

سلطان محمد خان وزیرقانون اور ہشام انعام اللہ خان کومحکمہ صحت کےپی کا قلمدان دیا گیا۔ کامران خان بنگش انفارمیشن ٹیکنالوجی خیبرپختونخوا کے وزیر ہوں گے۔ شاہ محمد خان وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی برائے ٹرانسپورٹ ہوں گے۔عبدالکریم وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے مشیر برائے انڈسٹریزہوں گے۔ اس سے قبل چیئرمین پی ٹی آئی اور وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت خیبرپختونخواہ قیادت کا مشاورتی اجلاس ہوا۔ 

جس میں وزیراعلی کے پی اور دیگر نے شرکت کی۔

متعلقہ خبریں