چیلنج کرتاہوں کہ وزیراعظم ہاؤس کے ملازمین کونکال کردکھائیں،سید خورشید شاہ

چیلنج کرتاہوں کہ وزیراعظم ہاؤس کے ملازمین کونکال کردکھائیں،سید خورشید شاہ

چیلنج کرتاہوں کہ وزیراعظم ہاؤس کے ملازمین کونکال کردکھائیں،سید خورشید شاہ 26 اگست 2018 (21:34) 9:34 PM, August 26, 2018

 پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنماء سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ چیلنج کرتاہوں کہ وزیراعظم ہاؤس کے ملازمین کونکال کردکھائیں،وزیراعظم ہاؤس تابنی گالہ ہیلی کاپٹر کا ایک چکر3لاکھ میں پڑتا ہے،وزراء کے فرسٹ کلاس میں سفر،بیرون ملک علاج،اور صوابدیدی فنڈز پرپہلے ہی پابندی تھی،لیکن وعدے حکومت کے گلے پڑ جائیں گے۔انہوں نے وزیراعظم عمران خان کے کفایت شعاری پراپنے ردعمل میں کہا کہ وزیراعظم نے اپنے خطاب میں کوئی نیا اعلان نہیں کیا۔ 

انہوں نے کاہ کہ حکومت کی جانب سے نمائشی اقدامات کیے گئے ہیں۔ جہاں تک عمران خان کے بچت کا سوال ہے تووزیراعظم عمران خان قوم سے خطاب کے تین گھنٹے بعد وزیراعظم ہاؤس سے بنی گالہ ہیلی کاپٹر پرجاتے ہیں۔ جبکہ ہیلی کاپٹر کا ایک چکر3لاکھ میں پڑتا ہے۔اب یہ بڑی اچھی بچت ہے۔اسی طرح عمران خان کاپروٹوکول دیکھ لیں آج بھی وہ گیارہ گاڑیوں پرگئے۔ 

خورشید شاہ نے کہا کہ عمران خان نے کہا وزیراعظم ہاؤس میں 502ملازمین میں سے دو رکھوں گا تومیں ان کوچیلنج کرتا ہوں کہ ایک بھی ملازم کونکال کردکھائے۔ کون سے ان کے ایڈوائزرہیں جو ان کواس طرح کی باتیں سمجھاتے ہیں۔ گورنرہاؤس کو یونیورسٹی بنانے سے ملکی معیشت کوکیا فائدہ ہوگا؟ عمران خان وہ کام کریں جوانہوں نے وعدے کیے ، جیسے انہوں نے ایک کروڑ نوکریوں ، 50 لاکھ گھروں ، ملکی معیشت کر بہتر کرنے، قرضے اتارنے اور مزید قرضے نہ لینے کی بات کی ہے۔

متعلقہ خبریں