سعودی عرب میں موجود مزید تین مصری خواتین حجاج وفات پاگئیں

سعودی عرب میں موجود مزید تین مصری خواتین حجاج وفات پاگئیں

سعودی عرب میں موجود مزید تین مصری خواتین حجاج وفات پاگئیں 26 اگست 2018 (13:52) 1:52 PM, August 26, 2018

مصر کی وزارت صحت کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہےکہ سعودی عرب میں موجود مزید تین مصری خواتین حجاج وفات پاگئیں جس کے بعد حالیہ حج سیزن میں فوت ہونے والے مصری شہریوں کی تعداد 48 ہوگئی ہے۔

مصر حج مشن کے طبی شعبے کے انچارج ڈاکٹر محمد شوقی نے کہا 43 سالہ ایک حاجن جس الحاجہ نبوی السید ابراہیم سالم ، 78 سالہ الحاجہ رئیفہ محمد عثمان زغلف اور کفر الشیخ کی65 سالہ الحاجہ اکرام محمد رضوان سعودی عرب میں مناسک حج کی ادائی کے بعد وطن واپسی سے قبل انتقال کرگئیں۔

ڈاکٹر شوقی کا کہنا تھا کہ سعودی عرب میں تمام حجاج کرام کو ہرممکن طبی سہولیات مہیا کی گئی ہیں۔ سعودی عرب میں فوت ہونے والے حجاج کرام کی فوتگی کے تصدیق نامے جاری کرائے جا رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں