دماغ کےسرطان میں مبتلا امریکا کےسرکردہ سیاست دان سینیٹر جان مکین گذشتہ روز انتقال کرگئے۔

دماغ کےسرطان میں مبتلا امریکا کےسرکردہ سیاست دان سینیٹر جان مکین گذشتہ روز انتقال کرگئے۔

دماغ کےسرطان میں مبتلا امریکا کےسرکردہ سیاست دان سینیٹر جان مکین گذشتہ روز ... 26 اگست 2018 (13:45) 1:45 PM, August 26, 2018

دماغ کےسرطان میں مبتلا امریکا کےسرکردہ سیاست دان سینیٹر جان مکین گذشتہ روز انتقال کرگئے۔ ان کی عمر 81 سال تھی۔ وہ گذشتہ برس موسم گرما میں دماغی کینسر کا شکار ہوئے تھے۔

جون مکین کو آخری بار کسی سیاسی سرگرمی میں دسمبر 2017ء کو کانگریس کی عمارت میں دیکھا گیا تھا ، تاہم وہ سوشل میڈیا بالخصوص ٹوئٹر پر سیاسی امور پر اپنے رائے کا اظہار کرتے رہے ہیں۔جون مکین کو حالیہ برسوں کےدوران ری پبلیکن کا سرگرم لیڈر قرار دیا جاتا رہا ہے۔ سنہ 2008ء میں انہوں نے ڈیموکریٹس کے باراک اوباما کے مقابلے میں صدارتی انتخابات میں بھی حصہ لیا تھا۔ری پبلیکن پارٹی سے تعلق کے باوجود جون مکین کھل کرصدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسیوں پر تنقید کرتے رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں