بنی نوع انسان کو قیامت تک بھٹکانے والے شیطان اور اسکے ساتھیوں کا تعارف-پڑھئے دلچسپ حقائق

بنی نوع انسان کو قیامت تک بھٹکانے والے شیطان اور اسکے ساتھیوں کا تعارف-پڑھئے دلچسپ حقائق

بنی نوع انسان کو قیامت تک بھٹکانے والے شیطان اور اسکے ساتھیوں کا تعارف-پڑھئے ... 25 مئی 2018 (23:52) 11:52 PM, May 25, 2018

ابلیس کو انسان پر کوئی اختیار نہیں کہ وہ انسان کو کھینچ کر اپنی راہ پر لے جائے . وہ صرف بہلانے پھسلانے سے کام لے سکتا ہے . شیطان کے پانچ اہم ساتھی ہیں جن کے نام مندرجہ ذیل ہیں

ثبر : اس کے اختیار میں مُصیبتوں کا کاروبار ہے

جسمیں لوگ ہائے واویلا کرتے ہیں

اعور : یہ لوگوں کو بدی کا مُرتکب کرتا ہے . اور اسے ان کو اچھا اور پسندیدہ کر کے دکھاتا ہے

مسوط : یہ کذب اور دروغ پر مامور ہے . جسے لوگ کان لگا کر سُنیں . یہ انسان کی شکل اَپنا کر لوگوں سے ملتا ہے اور انھیں فساد برپا کرنے کی جھوٹی خبریں سُناتا ہے

داسم : یہ آدمی کیساتھ اس کے گھر میں داخل ہوتا ہے اور اسے گھر والوں کے عیب دکھاتا ہے اور ان پر غضب ناک کرتا ہے

زکنیور : یہ بازاروں کا مُختار ہے . بازاروں میں آکر یہ قسم قسم کی بدی اور بددیانتی کے جھنڈے گاڑتا ہے

شیطان کا یہ ساتھی جس کا نام ازب ہےحرم کعبہ کے قریب عقبہ نام کی کھائی میں مُقیم تھا . حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جس وقت مدینہ منورہ کے لوگوں جنھوں نے اسلام قبول کیا , عقبہ کے مقام پر بعیت لےرہے تھے تو یہ اذب جن چلایا تھا . اور حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے خلاف لوگوں کو بھڑکایا . اس پر حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا " اے اذب بن ابنِ اذیب واللہ ! میں تیری سرکوبی کیلئے بھی وقت نکالوں گا .

شیطان اور اس کے تمام ساتھی روزِ محشر تک بنی نوع انسان کو بدی کیطرف مائل کرنے میں لگے رہے گے