آپ پستے پسند کرتے ھوں گے لیکن اتنا بڑا پستہ آپ نے کہیں نہیں دیکھا ہوگا۔تفصیل جانئے آخر کہانی ہے کیا

آپ پستے پسند کرتے ھوں گے لیکن اتنا بڑا پستہ آپ نے کہیں نہیں دیکھا ہوگا۔تفصیل جانئے آخر کہانی ہے کیا

آپ پستے پسند کرتے ھوں گے لیکن اتنا بڑا پستہ آپ نے کہیں نہیں دیکھا ہوگا۔تفصیل ... 25 مئی 2018 (23:27) 11:27 PM, May 25, 2018

میکسیکو(اردو دنیا ویب ڈیسک ) دنیا کے سب سے بڑے پستے کونیو میکسیکو کے الیمو گورڈو سے گزرنے والی شاہراہ نمبر ۵۴ کے کنارے دیکھا جا سکتا ہے۔

یہ 30فٹ اونچا پستہ 2009ء میں ٹِم میگین نے تعمیر کرایا۔یہ یادگار انھوں نے اپنے والد ٹام میگین کے اعزاز میں بنوائی ۔ ٹِم کا خاندانی کاروبار پستوں کا ہے۔وہ ایک دن پستوں کی اپنی تازہ ترین فصل دیکھنے گئے اوروہاں انھوں نے انتہائی مکمل شکل میں اگاہوا ایک پستہ دیکھا۔انھوں نے لوہے کو گرم کرکے جوڑنے کا کام کرنے والے ، مصور اور استرکاری کے ماہروں کو ملازم رکھا تاکہ ان کی مدد سے والد کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے خواب کو شرمندہ تعبیر کیا جائے۔

اس یادگار کا سب سے زیادہ دل کو چھو لینے والا پہلو یہ ہے کہ ٹِم کے والد اپنے خاندان کوساتھ لے کر سڑکوں پر دوردراز کا سفر کرتے تھے اورتمام سفر میں لبِ سڑک نصب یا تعمیر شدہ دلکش چیزوں کو تلاش کرتے تھے۔ اس لئے ان کے بیٹے نے فیصلہ کیا کہ اپنے والد کی یاد کوہمیشہ تازہ رکھنے اوراعزاز بخشنے کا بہترین طریقہ یہی ہے کہ انھیں خود لبِ سڑک دلکشی کا ایک موضوع بنا دیا جائے تاکہ لوگ آئندہ متعدد برسوں تک اپنے کنبے کے ساتھ اسے دیکھ اور لطف اندوز ہو سکیں۔