مسلمانوں کے قدیم عجائب کو نقصان پہنچانے کی مودی پالیسی آخر ہے کیا؟ ٹیپو سلطان کے مُقبرے پر کیا لکھاہے؟پڑھیۓہندوستان کی مسلمانوں کیساتھ بد نیتی کی داستان

مسلمانوں کے قدیم عجائب کو نقصان پہنچانے کی مودی پالیسی آخر ہے کیا؟ ٹیپو سلطان کے مُقبرے پر کیا لکھاہے؟پڑھیۓہندوستان کی مسلمانوں کیساتھ بد نیتی کی داستان

مسلمانوں کے قدیم عجائب کو نقصان پہنچانے کی مودی پالیسی آخر ہے کیا؟ ٹیپو ... 25 مئی 2018 (22:50) 10:50 PM, May 25, 2018

اوریا مقبول جان نے انکشاف کیا ہیکہ پاکستان کے قدیم عجائب کو جتنا نقصان انگریز نے دیا ہے شاید ہی کسی اور قوم نے دیا ہو . لاہور میں بہت بڑا ایک باغ تھا جسے جمہوری باغ کے نام سے جانا جاتا تھا جس کے اندر جہانگیر ,آصف جاہ اور نور جہاں کا مقبرہ تھا . اس باغ کو تباہ کرنے کیلئے اس کے درمیان سے ریلوے لائن گُزار دی گئی اس کی وجہ یہ ہے ریلوے لائن گُزرے گی مقبرے خود بخود وقت کیساتھ گر کر ختم ہو جائینگے .ان تمام مقبروں میں انتہائی اہم پتھر تعمیراتی فنکاری کے ذریعے لگائے گے تھے .انگریزوں کو جب کبھی بھی موقع ملا انھوں نے وہ قیمتی پتھر نہ صرف اپنے مُلک مُنتقل کئے بلکہ اُن پتھروں کو کھوج اپنے ایڈریس بھی لکھے . انگریزوں نے دیوان خاص جو آگرہ میں تھا اس کا سودا کیا اور انگلینڈ لے جانے کیلئے باقاعدہ اُسے توڑا اور ٹکڑوں میں تقسیم کر کے, پیک کر کے انگلینڈ لے جایا گیا.اب صورتحال یہ ہے کہ تاج محل کا بھی سودا کر دیا گیا ہے اسے بھی دیوانِ خاص کیطرح پیک کر کے انگلینڈ ٹرانسپورٹ کر دیا جائیگا . تاج محل کو عالمی مقبروں میں سے 2001 میں خارج کر دیا گیا تھا جس کی بنیادی وجہ یہ بنی تھی کہ ہندؤؤں نے تاج محل کے اردگرد ایک بہت بڑی فیکٹری لگا دی تھی جس کے دھوئیں نے تاج محل کی دیواروں اور اندرونی حصے کو بُہت متاثر کیا تھا .انگریزوں اور ہندؤؤں نے مل کر جتنا مسلمانوں کے مقبروں کو نقصان پہنچایا وہ کسی سے چُھپا ہوا نہیں . ٹیپو سلطان کے مُقبرے پر ایک فقرہ لکھا ہوا ہے " کہ ٹیپو کا مرنا اتنی بڑی خوشی کی بات ہے کہ انگلینڈ میں اُس دن اس کی چُھٹی کر دی گئی تھی .یہ ہندؤؤں کی جمہوریت کا اسٹائل ہے کہ 56% کی جمہوریت کو قائم رکھو ہندؤؤ! ,البتہ مسلمان ہونے کے جُرم میں ٹیپو کو غدار قرار دے دو اور ہندؤؤں کو جنھوں نے تین چار پٹاخے پھوڑ دئیے اُنھیں ہیرو بنا کر پیش کرو . ہندؤؤں کی جمہوریت نے یہ گُر سیکھ لیا ہے کہ مسلمان کو بُرا بھلا کہو مسلمان کو گالی دو اور ہندؤؤں کی جمہوریت کو قائم رکھو . جے ٹی آئی نے کبھی بھی نچلے درجے میں حکومت کبھی آنے ہی نہیں دی اور مسلمان اقلیت میں ہونے کہ وجہ سے مار کھا رہے ہیں.