مخالفین مجھے شوباز شوباز کہتے تھے۔ عمران خان نے خیبر پختونخوا کا بیٹرا غرق کردیاہے۔شہباز شریف کے معصومانہ سوال

مخالفین مجھے شوباز شوباز کہتے تھے۔ عمران خان نے خیبر پختونخوا کا بیٹرا غرق کردیاہے۔شہباز شریف کے معصومانہ سوال

مخالفین مجھے شوباز شوباز کہتے تھے۔ عمران خان نے خیبر پختونخوا کا بیٹرا غرق ... 25 مئی 2018 (20:21) 8:21 PM, May 25, 2018

وزیر اعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے نارووال میں تقریب میں خطاب کرتے ہوئے عمران خان پر طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ :" مخالفین مجھے شوباز کہتے تھے۔ یہ کس منہ سے بات کرتے ہیں؟ پشاور میں ایک بھی نئی یونیورسٹی نہیں بنائی گئی، نیازی صاحب جسے جنگلا بس کہتے تھے پشاور میں پتہ نہیں وہ کب مکمل ہو گی؟ " پشاور میں میٹرو بس کے متعلق انہوں نے کہا ہے کہ :"میٹرو کے نام پر پشاور کا برا حال کردیا گیا ہے -عمران خان نے خیبر پختونخوا کا بیٹرا غرق کردیاہے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ :" لاکھوں لوگوں نے پاکستان کے قیام کے لیے یونہی قربانیاں نہیں دی تھیں، آج پنجاب میں غریبوں کو علاج کی معیاری سہولیات فراہم کی ہیں۔" ان کا کہنا تھا کہ :"پنجاب میں سی ٹی اسکین 24 گھنٹے چلے گا، مفت علاج ہوگا، جس کی رپورٹ لاہور سے جاری کی جائے گی، ماضی میں سی ٹی اسکین مشینیں پہلے دن 2 بجے ہی بند ہو جاتی تھیں۔ لیکن اب پورا دن چلیں گی -"

متعلقہ خبریں