ٹی وی چینلز پر اذان نشر کرنے کا حکم اسلام آباد ہائی کورٹ نے معطل کر دیا ۔

ٹی وی چینلز پر اذان نشر کرنے کا حکم اسلام آباد ہائی کورٹ نے معطل کر دیا ۔

ٹی وی چینلز پر اذان نشر کرنے کا حکم اسلام آباد ہائی کورٹ نے معطل کر دیا ۔ 25 مئی 2018 (15:19) 3:19 PM, May 25, 2018

ا سلام آباد: رمضان ٹرانسمیشن ضابطہ اخلاق سے متعلق سنگل بنچ کا فیصلہ ڈویژن بنچ نے معطل کر دیا۔

تفصیلات کیمطابق

ڈویثرن بنچ نے رمضان المبارک کے تقدس پر سمجھوتا نہ کرنے سمیت دیگر احکامات غیر قانونی قرار دے دئیے ہیں ۔ عدالتی فیصلے کے مطابق ٹی وی چینلز پر 5 وقت اذان نشر ، درود شریف اور ملکی سلامتی کی دعائیں چلانے کا حکم بھی معطل کر دیا گیا ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کا تحریری فیصلہ 26 صفحات پر مشتمل تھا ۔

جس میں کہا گیا ہے کہ پیمرا کے پاس کوڈ آف کنڈکٹ پر عمل درآمد کرانے کا مکمل اختیار موجود ہے۔ ہائی کورٹ ریگولیٹر کا کردار ادا نہیں کر سکتی۔

یاد رہےاسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کے 9 مئی کے فیصلے جس میں ٹی وی چینلز کوپانچ وقت اذان نشر کرنے ، اذان سے پانچ منٹ پہلے تک اشتہاروں کی بجائے درود شریف چلانے اور گیم شوز بند کرنے کا حکم دیا تھا۔ نجی چینل اور پاکستان براڈکاسٹنگ ایسوسی ایشن (پی بی اے)نے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کے 9 مئی کے فیصلے کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے ڈویژن بینچ کے روبرو چیلنج کیا تھا

متعلقہ خبریں