اگر کوئی سیاسی یا سویلین بھارتی ہم منصب کے ساتھ مل کر کتاب لکھتا تو غدار کے فتوے لگا دیے جاتے ۔سینیٹر رضا ربانی کی آئی ایس آئی کے سابق سربراہ لیفٹیننٹ جنرل (ر) اسد درانی کی کتاب پر سینیٹ میں شدید تنقید

اگر کوئی سیاسی یا سویلین بھارتی ہم منصب کے ساتھ مل کر کتاب لکھتا تو غدار کے فتوے لگا دیے جاتے ۔سینیٹر رضا ربانی کی آئی ایس آئی کے سابق سربراہ لیفٹیننٹ جنرل (ر) اسد درانی کی کتاب پر سینیٹ میں شدید تنقید

اگر کوئی سیاسی یا سویلین بھارتی ہم منصب کے ساتھ مل کر کتاب لکھتا تو غدار کے ... 25 مئی 2018 (15:03) 3:03 PM, May 25, 2018

سینیٹ اجلاس کے دوران اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والےسینیٹر رضا ربانی نے کہا ہے کہ :"حیرت ہے کہ ایک طرف بھارت اور پاکستان کے تعلقات خراب ترین سطح پر ہیں اور دوسری طرف دونوں ممالک کی خفیہ ایجنسیوں کے سابق سربراہوں کی کتاب کی رونمائی ہے:'' سینیٹر رضا ربانی کا کہنا ہے کہ :" یہ کتاب پاکستانی خفیہ ایجنسی انٹرسروسز انٹیلی جنس کے سابق ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل (ر) اسد درانی اور بھارتی خفیہ ایجنسی ''را'' کے سابق سربراہ امرجیت سنگھ دلت نے مل کر لکھی ہے" سینیٹر رضا ربانی نے مزید کہا کہ: "اگر یہ کتاب کسی سویلین یا سیاستدان نے بھارتی ہم منصب کے ساتھ مل کر لکھی ہوتی تو آسمان سر پر اٹھا لیا جاتا اور کتاب لکھنے والے سیاستدان پر غدار کے فتوے لگا دیے جاتے''

آئی ایس آئی کے سابق سربراہ لیفٹیننٹ جنرل (ر) اسد درانی نے سابق 'را' چیف اے ایس دلت کے ساتھ مل کرجو کتاب لکھی ہے اسکا نام ''دی سپائے کرونیکلز: را، آئی ایس آئی اینڈ دی الوژن آف پیس''اس کتاب میں پاکستان اور بھارت کے درمیان اہم معاملات پر بات کی گئی ہے۔کتاب میں کارگل آپریشن، ایبٹ آباد میں امریکی نیوی سیلز کا اسامہ بن لادن کو ہلاک کرنے کا آپریشن، کلبھوشن یادیو کی گرفتاری، حافظ سعید، کشمیر، برہان وانی اور دیگر معاملات پر بات ی گئی ہے-

متعلقہ خبریں