ہم نے دم توڑتی ریلوے کو نجکاری سے بچایا ہے ۔پہلے روزانہ ایک مال گاڑی چلتی تھی اور اب۔۔۔میرٹ پر نئی بھرتیاں۔۔خواجہ سعد رفیق کی وضاحتیں

ہم نے دم توڑتی ریلوے کو نجکاری سے بچایا ہے ۔پہلے روزانہ ایک مال گاڑی چلتی تھی اور اب۔۔۔میرٹ پر نئی بھرتیاں۔۔خواجہ سعد رفیق کی وضاحتیں

ہم نے دم توڑتی ریلوے کو نجکاری سے بچایا ہے ۔پہلے روزانہ ایک مال گاڑی چلتی تھی ... 25 مئی 2018 (14:32) 2:32 PM, May 25, 2018

خواجہ سعد رفیق نے کل ٹوئٹ کے ذریعے بتایا کہ وہ آج دوپہر تین بجے تک پاکستان ریلویے میں پچھلے پانچ سالوں میں کی جانے والی کارکردگی کے متعلق رپورٹ دیں گے - سعد رفیق نے کہا کہ :" کہ ہم نے دم توڑتی ریلوے کو نجکاری سے بچایا ہے یہی وجہ ہے کہ 5 سال قبل 18 ارب کمانے والا ریلوے آج 50 ارب کما رہا ہے۔"انہوں نے یہ بھی کہاکہ:" ریلوے کی 18 ہزار ایکڑ اراضی قبضہ گروپوں سے چھڑوائی گئی تھی ،پانچ نئی ٹرینیں چلائیںگئیں ہیں ، 18 ٹرینوں کی آرائش مکمل کی گئی ہے ہیہ نہیں بلکہ ریلوے انجنوں کی تعداد بھی 180 سے بڑھا کر 325 کی گئی ہے " خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ :" پہلے روزانہ ایک مال گاڑی چلتی تھی اور اب 12 چلتی ہیں، محکمے میں میرٹ پر نئی بھرتیاں بھی کیں گئیں ہیں اور کوئی بھرتی سیاسی بنیاد پر نہیں ہوئ -

متعلقہ خبریں