جواہر روبل دنیا کی پہلی مسلم خاتون ریفری

جواہر روبل دنیا کی پہلی مسلم خاتون ریفری

جواہر روبل دنیا کی پہلی مسلم خاتون ریفری 25 مئی 2018 (14:11) 2:11 PM, May 25, 2018

برطانوی اخبار میٹرو کے مطابق چوبیس سالہ جواہر روبل نے ایک بڑے فٹ بال میچ میں ریفری کے فرائض انجام دے کر دنیا کی پہلی مسلم خاتون ریفری بننے کا اعزاز حاصل کر لیا ہے - جواہر روبل صومالیہ نڏاد برطانوی خاتون ہیں -وہ برطانیہ کی فٹ بال ایسوسی ایشن کی ایک تربیت یافتہ ریفری ہیں اوراپنی پہلی کامیابی کے بعد اب وہ چیمپئنز لیگ کے مقابلوں میں ریفری بننے کا بھی سوچ رہی ہیں۔

برطانوی اخبار سے بات کرتے ہوئے جواہر نے کہا ہے کہ 'پہلے تو انہیں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا کیوں کہ اسٹیڈیم میں بعض کھلاڑی میرا مذاق بھی اڑاتے تھے اور ان کی حوصلہ شکنی کرتے تھے-"ان کا کہنا ہے کہ :''آہستہ آہستہ میں نے اپنی حیثیت اور مقام منوالیا اور اب کھیل کے میدان میں موجود کھلاڑی اور شائقین نہ صرف مجھے خوش آمدید کہتے ہیں بلکہ میری حوصلہ افزائی بھی کرتے ہیں" جواہر روبل نے خود پر ہونے والی تنقید کے جواب میں کہا ہےکہ :" فٹبال میرے کلچر کا حصہ نہیں ہے، لیکن میں یہاں روایات کو توڑنے آئی ہوں، لڑکیاں فٹبال کھیل سکتی ہیں، وہ جو چاہے کرسکتی ہیں،اسلام میرا مذہب میرا ایک حصہ ہے اور مجھے اس سے محبت ہے۔'"

متعلقہ خبریں