
دال مسور
25 مئی 2018 (13:52)دال مسور
اجزاء
مسور دال ----- ایک کپ
نمک ----- حسب ذائقہ
لال مرچ پاؤڈر ----- ایک چائے کا چمچ
ہلدی پاؤڈر ------ آدھا چائے کا چمچ
لہسن ادرک پیسٹ ------ ایک کھانے کا چمچ
ہری مرچیں (چوپ کرلیں) ----- دو عدد
ٹماٹر (چوپ کرلیں) ---- دو دعدد
پیاز (چوپ کرلیں) ---- ڈیڑھ کپ
سویا ----- ایک گڈی
بگھار کے لیے
لہسن کے جوے (چوپ کرلیں) ----- پانچ عدد
زیرہ ------ آدھا چائے کا چمچ
ہری مرچیں ----- دو عدد
تیل ----- ایک چوتھائی کپ
ترکیب
مسور کی دال کو تھوڑی
دیر بھگو دیں- ایک دیگچی
میں دال٬ لال مرچ پاؤڈر٬ ہلدی
پاؤڈر٬ لہسن٬ ادرک پیسٹ٬ پیاز
اور دو کپ پانی ڈال کر پکانے
رکھ دیں آنچ ہلکی رکھیں- اگر
ضرورت ہو تو اور پانی ڈال
دیں- دال گھوٹنے پر آجائے
تو دال گھوٹ کر 2 کپ پانی
ڈالیں نمک اور ٹماٹر ڈالیں
پکائیں- ٹماٹر نرم ہوجائے
تو ہری مرچیں اور سویاں
ڈال کر ایک منٹ
پکائیں- سرونگ ڈش
میں نکال کر رکھیں- بگھار
کے لیے تیل گرم کر کے
لہسن٬ زیرہ ڈال کر سنہری کریں
اور ہری مرچیں بھی ڈالیں اور
دال پر بھگار دیں- ابلے چاول
کے ساتھ پیش کریں