عمران خان تھوک کر چاٹ رہے ہیں۔پرویز مشرف کو وطن واپس کیوں لایا جا رہا ہے۔نواز شریف نے بڑا دعوی کر دیا

عمران خان تھوک کر چاٹ رہے ہیں۔پرویز مشرف کو وطن واپس کیوں لایا جا رہا ہے۔نواز شریف نے بڑا دعوی کر دیا

عمران خان تھوک کر چاٹ رہے ہیں۔پرویز مشرف کو وطن واپس کیوں لایا جا رہا ہے۔نواز ... 25 مئی 2018 (12:57) 12:57 PM, May 25, 2018

اسلام آباد:ایون فیلڈ ریفرنس کی سماعت کے موقع پر احتساب عدالت میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ عمران خان پارلیمان سے متعلق اپنے الفاظ اور عمل کی وضاحت خود دیں گے۔نگران وزیراعظم کے نام پر اتفاق رائے نہ ہوا تو معاملہ پارلیمنٹ میں جائیں گے، کافی عرصے بعد عمران خان کے پارلیمنٹ آنے پر نواز شریف نے کہا کہ وہ تو پارلیمنٹ پر لعنت بھیجتے رہے ہیں آج اسی تھوک کو چاٹ رہے ہیں، دیکھ لیں تھوک کر چاٹنا غیر پارلیمانی الفاظ تو نہیں ؟ نواز شریف نے کہا کہ پرویز مشرف کو وطن واپس تحریک انصاف میں لانے کے لئے لایا جا سکتا ہے ، نواز شریف فاٹا انضمام پر حکومتی اتحادیوں کے ناراض ہونے سے متعلق سوال کا جواب گول کر گئے اور کہا کہ بات ہو رہی ہے اسی کو جاری رکھتے ہیں۔

متعلقہ خبریں