
اہم بین الاقوامی ملک دھما کے سے گونج۔کئی افراد زخمی
25 مئی 2018 (11:47)کینیڈا کے درالحکومت ٹورنٹو کے نواحی علاقے میساساگوا کے ایک ریستوران میں جمعرات کی شب بم دھماکے میں کم سے کم ایک درجن سے زاید افراد زخمی ہو گئے
ضرور پڑھیں: بیگم کلثوم نواز انتقال کرگئیں
غیر ملکی میڈیا کے مطابق کینیڈا کے صدر مقام ٹورنٹو کے نواحی علاقے میساساگوا کے ایک ریستوران میں جمعرات کی شب بم دھماکے میں کم سے کم ایک درجن سے زائد افراد زخمی ہو گئے۔
دھماکا مقامی وقت رات 10:30 بجے ہوا جس میں ابتدائی اطلاعات کے مطابق 15 افراد زخمی ہوئے۔ دھماکے کی وجہ فوری طور پرمعلوم نہیں ہو سکی۔
پولیس نے ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک پیغام میں بتایا کہ دھماکے میں زخمیوں کو متعدد زخم آئے تاہم ان کی نوعیت اور شدت سے متعلق کچھ نہیں کہا جا سکتا۔