سعودی عر ب کا غیر ملکی خواتین کیلئے بڑا اقدام۔اب غیر ملکی خواتین بھی یہ اہم کا م کر سکیں گی ۔

سعودی عر ب کا غیر ملکی خواتین کیلئے بڑا اقدام۔اب غیر ملکی خواتین بھی یہ اہم کا م کر سکیں گی ۔

سعودی عر ب کا غیر ملکی خواتین کیلئے بڑا اقدام۔اب غیر ملکی خواتین بھی یہ اہم ... 25 مئی 2018 (11:26) 11:26 AM, May 25, 2018

سعودی عرب میں بین الاقوامی اور غیرملکی ڈرائیونگ لائسنس کی حامل خواتین کو ان کے مملکت میں داخلے کی تاریخ سے ایک سال تک کاریں چلانے کی اجازت دی جائے گی۔

یہ بات سعودی عرب کے محکمہ ٹریفک کے باخبر ذرائع نے بتائی ہے۔ انھوں نے کہا ہے کہ خواتین کے تسلیم شدہ بین الاقوامی ڈرائیونگ لائسنسوں کو سعودی ڈرائیونگ لائسنسوں سے تبدیل کردیا جائے گا اور مملکت کے تمام علاقوں میں محکمہ ٹریفک کے متعلقہ دفاتر میں یہ کام کیا جائے گا۔

ان ذرائع کے مطابق محکمہ ٹریفک میں ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کے لیے تین مراحل ہوں گے۔ پہلے نمبر پر رجسٹریشن ہوگی ،پھر درکار کاغذات جمع کرائے جائیں گے اور تیسرے نمبر پر ملاقات کا وقت لیا جائے گا۔اس کے بعد درخواست گزار خاتون محکمہ ٹریفک کے متعلقہ دفاتر میں کاغذات کی تصدیق کے لیے جائے گی اور وہاں اس سے کار چلانے کا ٹیسٹ لیا جائے گا۔اس کی ڈرائیونگ کی مہارت کی جانچ کے بعد اس کو لائسنس جاری کردیا جائےگا۔

متعلقہ خبریں