میاں نواز شریف کی پرویز مشرف پر تنقید کی گو لہ باری جاری ۔ مشرف کیساتھ یہ کام ھو کر رہے گا۔نواز شریف کھل کر سامنے آگئے

میاں نواز شریف کی پرویز مشرف پر تنقید کی گو لہ باری جاری ۔ مشرف کیساتھ یہ کام ھو کر رہے گا۔نواز شریف کھل کر سامنے آگئے

میاں نواز شریف کی پرویز مشرف پر تنقید کی گو لہ باری جاری ۔ مشرف کیساتھ یہ ... 25 مئی 2018 (10:46) 10:46 AM, May 25, 2018

سابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ کوئی قانون پرویز مشرف کے خلاف ٹرائل کو نہیں روک سکتا

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پرصحافیوں سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے نوازشریف نے کہا کہ عمران خان نے پارلیمنٹ کے لیے لعنت کا لفظ استعمال کیا ، جس کو لعنت بھیجی اس کی مراعات کا پورا فائدہ حاصل کیا۔ سابق وزیراعظم نوازشریف کا کہنا ہے کہ پرویزمشرف کا ٹرائل ایک نہ ایک دن مکمل ہونا ہے، مشرف کی اس مقدمےسے جان نہیں چھوٹ سکتی۔

نوازشریف نے کہا کہ پرویز مشرف مُکے دکھاتا تھا اور انہوں نے 12 مئی 2007ء کو کراچی میں آزمائی گئی طاقت کا مظاہرہ کیا اور پارلیمنٹ آئے تو مُکا لہرایا تھا وہ مُکا کہاں گیا؟۔

نواز شریف نے کہا کہ ایک وزیر اعظم 70 ،70 پیشیاں بھگت رہاہے اور ڈکٹیٹرمفرور ہے لیکن کوئی قانون مشرف کےخلاف ٹرائل کو نہیں روک سکتا آج پہنچے یا 6ماہ بعد پہنچے لیکن مشرف کا ٹرائل انجام تک پہنچے گا، مشرف کی ٹرائل سے جان نہیں چھوٹ سکتی، اس طرح کے مقدمے واپس ہو ہی نہیں سکتے کیونکہ یہ سنگین غداری کیس ہے۔ مشرف ٹرائل اوپن اینڈ شٹ کیس ہے اسی لیے موصوف پاکستان نہیں آرہے۔

عمران خان کی پارلیمنٹ آمد پر نوازشریف کا کہنا تھا کہ انھوں نے تو جلسے میں پارلیمنٹ پر لعنت بھیجی تھی،آج اسی تھوک کو چاٹ رہے ہیں ۔نگران وزیراعظم سے متعلق سوال پر کہاکہ اتفاق رائے نہ ہوا تو معاملہ پارلیمنٹ میں جائے گا۔فاٹا کے انضمام پر اتحادیوں کی ناراضی کے سوال پر ان کا خیال ہے جو سوال ہو رہے ہیں اسی میں رہیں۔

متعلقہ خبریں