کیا عمران خان وزیر اعظم بنیں گے کہ نہیں؟ سابقہ پاکستانی صدر اور جنرل پرویز مشرف نے سب کو ورطہُ حیرت میں ڈال دیا

کیا عمران خان وزیر اعظم بنیں گے کہ نہیں؟ سابقہ پاکستانی صدر اور جنرل پرویز مشرف نے سب کو ورطہُ حیرت میں ڈال دیا

کیا عمران خان وزیر اعظم بنیں گے کہ نہیں؟ سابقہ پاکستانی صدر اور جنرل پرویز ... 25 مئی 2018 (10:05) 10:05 AM, May 25, 2018

پاکستان کے سابق صدر اور جنرل پرویز مشرف نے عمران خان کے وزیر اعظم بننے کے بارے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ :" عمران خان بالکل وزیر اعظم بن سکتے ہیں کیونکہ ان کا پاپولیرٹی گراف بڑا اونچا جا رہا ہے -اور وہ کافی رول آف کاسٹر پہ بھی رہے ہیں - کبھی اونچا کبھی نیچا -اور آج کل تو یقیناً اونچا جا رہا ہے -" انہوں نے مزید کہا ہے کہ :" عمران خان ان کی گڈ بکس میں شامل ہیں -اور ان کی گڈ بکس میں وہی شامل ہیں جو وہ سمجھتے ہیں کہ پاکستان کے لیے کچھ کر سکتے ہیں -" نواز شریف اور آصف زرداری کے بارے میں انہوں نے کہا کہ :" یہ جو دو لوگ ہیں نواز شریف اور آصف زرداری یہ نہیں کر سکتے -چار چار دفعہ انہیں دیکھ لیا ہے یہ نہیں کر سکتے - وہ بدنیت ہیں -" ان کا عمران خان کے بارے میں کہنا ہے کہ :" ایک آدمی جو2002 تک میرے ساتھ رہا ہے میں شوکت خانم میں بھی فنڈ کولیکشن کے لیے بھی گیا ہوں وہ برا آدمی نہیں ہے وہ اچھا آدمی ہے اور میں کیوں کہوں اس کو برا - وہ سیاست میں مرے خلاف ہے لیکن وہ ایک اچھا آدمی ہے -" انہوں نے کہا کہ :" عمران خان ان دو لوگوں سے بہتر ہے -وہ ایماندار ہے اس میں کوئی شک نہیں ہے -اس کے پاس پیسے اتنے نہیں ہیں -پراپرٹی بھی باہر اتنی نہیں ہے -" عمران خان کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا ہے کہ :" سب اسے کہتے ہیں کہ وہ بے ایمان ہے یہ ہے وہ ہے -اب ایک پیسے کی بے ایمانی کوئی فرشتہ تھوڑی ہی ہے یہ دو چار پیسے کی کچھ نہ کچھ غلطیاں ہو جاتی ہیں آدمی سے -اس کا یہ مطلب نہیں ہے کہ آپ اسے ڈاکوؤں سے ہی کمپیئر کرنے لگ جائیں "

متعلقہ خبریں